Inquilab Logo Happiest Places to Work

میانمار زلزلہ کے مہلوکین کی تعداد ۲۷؍ سو کے پار

Updated: April 02, 2025, 11:05 AM IST | Mandalay

تقریباً۴۰۰؍ لاپتہ، ۴۵۰۰؍ زخمی، منگل کو پانچویں دن بھی جھٹکے محسوس ہوئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

میانمار کے  دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب جمعہ کو آنےو الے  تباہ کن زلزلہ میں  فوت ہونے والوں  کی تعداد ۲۷؍ سے تجاوز کرگئی ہے۔  اس بیچ  لگاتار پانچویں دن  مابعد زلزلہ جھٹکوں نے عوام کے خوف وہراس میں اضافہ کردیا ہے۔ منگل کو مقامی وقت   کے مطابق شام ساڑھے ۵؍ بجے  منڈالےا ور اس کے آس پاس کی زمین پھر لراز اٹھی۔ ریختر پیمانے پر اس کی شدت ۵؍ سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین ارضیات کے مطابق کسی بھی بڑے زلزلے کے بعد کئی چھوٹے چھوٹے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں، منگل کو آنےوالا جھٹکاجمعہ کے زلزلہ کے بعد آنےوالے جھٹکوں کا ہی حصہ  تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے پوری دُنیا سے امداد، ۱۰؍ہزار ہلاکتوں کا اندیشہ

اس بیچ زلزلہ کے ۴؍دن بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر۲؍ ہزار ۷۱۹؍ ہوگئی ہے  جبکہ  تقریباً ۴۴۰؍ افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ  ۴؍ ہزار ۵۲۱؍ فراد زکمی ہیں۔  میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ جنرل من آنگ لائنگ نے متنبہ کیا ہے کہ مہلوکین کی تعداد۳؍ سے  تجاوز کر سکتی ہے کیونکہ امدادی ٹیمیں ابھی  کئی ایسے علاقوں تک نہیں پہنچ سکیں جن سے رابطہ منقطع ہے۔  جمعہ کو میانمار میں آنے والا یہ زلزلہ اس صدی میں ملک کا سب سے تباہ کن زلزلہ تھا جس کامرکز میانمار کے شہروں ساگائنگ اور مندالے کے قریب تھا۔ منگل  کومیانمار میں متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ اس کیلئے بالکل اسی وقت سائرن بجائے گئے، جس وقت قبل زلزلہ آیا تھا۔ یہ خاموشی اس قومی سوگ کے ایک ہفتے کا حصہ تھی، جس کا اعلان  فوجی حکومت نے کیا ہے۔اس کے تحت  میانمار میں چھ اپریل تک سرکاری عمارتوں پر لگے قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK