• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناگپور: سگریٹ نوشی کرتی خواتین کو گھورنے پر ایک شخص کا قتل، ملزمین گرفتار

Updated: April 08, 2024, 9:27 PM IST | Nagpur

ناگپور میں سگریٹ نوشی کرتی خواتین کو متجسس نگاہوں سے دیکھنے پر ایک شخص کا قتل، اس میں ملوث دو خواتین اور ایک مرد ملزم گرفتار جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک۲۶؍ سالہ شخص کو سنیچر کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کرنے والی دو خواتین کو متجسس نگاہوں سے دیکھ رہا تھا۔ ناگپور پولیس کے مطابق انہوں نے دونوں خواتین کو قاتل کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش ہے۔ پولیس نے واقعہ یو ں بیان کیا ہے کہ ایک شخص رنجیت راٹھوڑ سنیچر کی رات ناگپور کے مہالکشمی نگر میں مانیواڈا سیمنٹ روڈ علاقے میں واقع دکان پر سگریٹ خریدنے گیا تھا۔ دو خواتین، جے شری پندھارے اور سویتا سیارے، پہلے ہی دکان پر سگریٹ نوشی کر رہی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکی وزیرمالیات ییلن کا امریکی ملازمتوں کیلئے خطرہ بننے والی چینی پالیسی پر دبائو کا انتباہ

پولیس ذرائع کے مطابق راٹھوڑنے ان دونوں خواتین کو متجسس نگاہوں سے دیکھنا شروع کر دیا، جس سے وہ ناراض اور مشتعل ہو گئیں۔ ان میں سے ایک نے سگریٹ کا دھواں راٹھوڑکے چہرے پر پھونک دیا۔ اس کے بعد راٹھوڈ نے ویڈیو بنانا شروع کر دیا۔ اس کی اس حرکت کی وجہ سے خواتین اس کے ساتھ متصادم ہو گئیں ۔ اس کے بعد ناراض خواتین نےر اٹھوڑ کو سبق سکھانےکیلئےاپنے دوستوں آکاش راوت اور جیتو جادھو کو فون کر کے موقع پر پہنچنے کو کہا۔ تاہم، جب ان کے دوست وقوعہ پر پہنچے، تب تک راٹھوڑ وہاں سے جا چکاتھا۔ چاروں نے اس کا تعاقب کیا اور اسے مہالکشمی نگر میں جا لیا اور اس پر حملہ کردیا۔ ہڈکیشور پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر کیلاش دیشمانے نے بتایاکہ راوت نے مبینہ طور پر راٹھوڑکے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا۔ 
 دیشمانے نے مزید کہا کہ راٹھوڑکے رشتہ دار شنکر موہن رے کی شکایت پر ہم نے دو خواتین اور ان کے ساتھی مرد کو تعزیرات ہند کی دفعہ۳۰۲؍ اور ۳۴؍ کے تحت گرفتارکرلیا ہے جبکہ چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK