• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناگپور: کانگریس اور بی جے پی کے درمیان` ’پوسٹر وار‘ چھڑگئی

Updated: August 12, 2024, 12:59 PM IST | Ali Imran | Nagapur

میونسپل انتظامیہ نے شہر سے پوسٹر ہٹائے، یکطرفہ کارروائی کا الزام، کانگریس کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج۔

Congress workers protesting against the municipal administration in Nagpur. Photo: INN
ناگپور میں میونسپل انتظامیہ کیخلاف کانگریس کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

یہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان پوسٹر وار چھڑگئی ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے میونسپل انتظامیہ پر یکطرفہ کارروائی کا الزام لگاکر احتجاج کیا ہے۔ جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آتے جارہے ہیں، ویسے ویسے پوسٹر بازی اور مظاہروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ناگپور میں بھی انتخابات کےپیش نظر سیاسی پارٹیوں نے اشتہار بازی پرتوجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ ایسے میں اگر انتخابی حلقے میں کوئی اہم پارٹی لیڈر ہو تو دونوں طرف سے الزامات زیادہ ہونے لگتے ہیں۔ فی الحال جنوب مغربی ناگپور ودھان سبھا حلقہ میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان `پوسٹر وار زیر بحث ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:کرہل اسمبلی سیٹ بی جےپی ہی جیتے گی: برجیش پاٹھک

اس ضمن میں مقامی میونسپل انتظامیہ نے دونوں پارٹیوں کے متنازع پوسٹر تو ہٹا دیئے لیکن کانگریس کارکنان نے میونسپل انتظامیہ پر یکطرفہ کارروائی کا الزام لگایا اور اتوار کو میونسپل انتظامیہ کے خلاف احتجاج درج کیا۔ واضح رہے کہ جنوب مغربی ناگپور حلقہ بی جے پی کا گڑھ ہے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے اس حلقے میں کئی مقامات پر اپنی حکومت کے ترقیاتی کاموں کے دعوؤں پر مبنی پوسٹرز لگائے ہیں۔ اس کے جواب میں کانگریس بھی میدان میں  اتر آئی ہے اس نےکہا کہ یہ پوسٹر عوام کو گمراہ کرنے والے ہیں، اس نے جوابی پوسٹر لگائے جس میں حکومت سے سوال پوچھے گئے۔ اس طرح ناگپور میں بی جے پی بمقابلہ کانگریس پوسٹر جنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس کی روک تھام کیلئے میونسپل انتظامیہ کے ذریعے پوسٹر ہٹانے کی مہم چلائی گئی اور کانگریس کے پوسٹرز کے ساتھ بی جے پی کے پوسٹرز بھی ہٹا دیے گئے۔ لیکن کانگریس کا الزام ہے کہ کانگریس کے ۱۰؍ اور بی جے پی کے صرف ۲؍ پوسٹر ہٹائے گئے۔ اس کے خلاف اتوار کو جنوب مغربی ناگپور حلقہ کے کانگریس کارکنوں نے میونسپل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ کانگریس کا الزام ہے کہ پوسٹرز کے خلاف کارروائی کے معاملے میں میونسپل کمشنر بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ اسکے خلاف اتوارکو تری مورتی نگر چوک پر احتجاج کیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK