• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نندوربار: آنگن واڑی خادمہ نے فرض نبھانے کیلئے پرخطر ندی کی پروا نہیں کی

Updated: August 31, 2024, 1:33 PM IST | Agency | Nandurbar

کسی شخص میں اپنے فرض کے تئیں ایمانداری، وفاداری کا جذبہ ہوتو دریا، ندی، دھوپ، ہوا، بارش اس کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتے۔

An anganwadi maid crossed such a stream by a fallen tree. Photo: INN
گرے ہوئے درخت کے ذریعہ آنگن واڑی خادمہ نے ایسے ندی پار کی۔ تصویر : آئی این این

کسی شخص میں اپنے فرض کے تئیں ایمانداری، وفاداری کا جذبہ ہوتو دریا، ندی، دھوپ، ہوا، بارش اس کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتے۔ اس معاشرے میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اس طرح کے مسائل و بحران کا سامنا ہونے کے باوجود اپنے مقصد کے حصول میں  سرگرداں رہتے ہیں۔ نندوربار ضلع کے تلودہ تعلقہ کے نیامل کی آنگن واڑی کارکن ونتی والوی ان میں سے ایک ہیں۔ ندی میں سیلابی کیفیت کے باوجود اپنی ذمہ داری نبھانے کے لئے ندی پر گرے درخت پر دلیری کے ساتھ چڑھ کر راستہ عبور کرنے والی آنگن واڈی کی خادمہ ونتی ولوی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ جان کی پروا کئے بغیر ندی پر گرے ہوئے درخت کے سہارے راستہ عبور کرنے والی ونتی ولوی کی خوب پزیرائی ہورہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایپل اے آئی کے شعبے میں لیڈر بننے کیلئے اوپن اے آئی میں فنڈنگ بڑھا رہا ہے

معلوم ہوکہ ونتی والوی ایک آنگن واڑی سیوکا ہیں جو تلودہ تعلقہ کے نیامل (شیروے) میں کام کرتی ہیں۔ آنگن واڑی سیوکاؤں کی ہر ماہ علاقہ وار میٹنگ ہوتی ہے۔ اس میٹنگ میں پورے مہینے کے کام کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس میں تمام معلومات جیسے پیدائش، موت، حاملہ ماؤں، ویکسینیشن، خوراک کی تقسیم، غذائی قلت کا شکار مائیں، بچوں کا وزن، قد، نوعمر لڑکیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اسی کے مطابق آنگن واڑی کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان فوائد سے بچے اور خواتین محروم نہ رہے اس کے لئے ونتی والوی نے تیز بہاو والی ندی بہادری سے عبور کیا۔ ذرائع کے مطابق ونتی والوی مان دھن پر کام کرتی ہے۔ لیکن وہ کام اور ذمہ داری کو بہت اچھے طریقے سے نبھاتی ہے۔ اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنے مرکز کے بچوں، خواتین کو سہولیات کا فائدہ دلانے کیلئےجوکھم بھرا سفر کیا۔ اس جذبہ کی ہرسو پزیرائی ہورہی ہے۔ 
۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK