• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنیتا ولیمز سمیت بوئنگ اسٹار لائنر کا عملہ فروری۲۰۲۵ء میں خلا سے لوٹے گا: ناسا

Updated: August 25, 2024, 6:32 PM IST | Texas

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نےپریس بریفنگ میں کہاکہ ناسا نے فیصلہ کیا ہے کہ خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور سمیت بوئنگ اسٹار لائنر کا عملہ اسپیس ایکس کی خلائی گاڑی سے فروری۲۰۲۵ء میں زمین پر لوٹے گا۔ اس طرح اس خلاباز جوڑے کا آٹھ دن کا سفر اب تقریباً آٹھ ماہ طویل ہو جائے گا۔

Sunita Williams and Butch Wilmore. Photo: INN.
سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور۔ تصویر:آئی این این۔

ناسا نے سنیچر کو اعلان کیا کہ اسٹار لائنر خلائی جہاز میں مشکلات پیش آنے کی وجہ سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز کو اسی خلائی جہاز سے زمین پر واپس لانا بہت خطرناک ہے۔ اب انہیں ا سپیس ایکس کی خلائی گاڑی سے فروری۲۰۲۵ء میں زمین پر واپس لایا جائے گا۔ اس طرح اس خلاباز جوڑے کا آٹھ دن کا سفر اب تقریباً آٹھ ماہ طویل ہو جائے گا۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نےپریس بریفنگ میں کہاکہ ناسا نے فیصلہ کیا ہے کہ خلاباز بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز اگلے سال فروری میں کریو-۹؍ کے ساتھ واپس آئیں گے، اور اسٹار لائنرخلائی جہاز بغیر عملے کے زمین پر واپس لوٹے گا۔ خلائی جہاز کی زمین پر واپسی کا صحیح وقت ابھی طے نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مسلسل خلاء میں رہنے کی وجہ سے ہند نژاد خلاء باز سنیتا ولیمز کے ڈی این اے کو بڑا خطرہ

بتا دیں کہ اسٹار لائنر کو ۵؍ جون کو دو افراد کے عملہ کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا، لیکن آئی ایس ایس کی پرواز کے دوران، اس کے۲۸؍ تھرسٹرز مین سے پانچ مختلف اوقات میں فیل ہو گئے اور پانچ ہیلیم لیک ریکارڈ کئےگئے۔ ان مشکلات نے خلابازوں کے اس سفر کو بری طرح سے متاثر کیا۔ یہ خلا باز جہاں صرف آٹھ دن کے سفر پر روانہ ہوئے تھے، وہیں اب ان کو وہاں تقریباً ۸؍مہینوں تک رکنا پڑے گا۔ انجینئرز نے ان کی خلائی گاڑی کا ٹیسٹ کرنے کے بعد طے کیا ہے کہ اب اس گاڑی سے ان کی واپسی انتہائی خطرناک ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تمام چیزیں نئے منصوبے کے مطابق رہیں تو اسٹار لائنز کا خالی خلائی کیپسول ستمبر کے اوائل میں واپسی کا سفر شروع کرے گا اور نیو میکسیکو کے صحرا میں ٹچ ڈاؤن کے ساتھ آٹو پائلٹ موڈ پر واپس آنے کی کوشش کرے گا اور دونوں خلابازوں کوا سپیس ایکس کی خلائی گاڑی سے محتاط طریقے سے واپس لانے کی کوشش کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK