ناسا نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ۹؍ ماہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسے دو خلاباز سنیتا ولیمز اور ولمور کی زمین پر واپسی ۱۶؍ مارچ کو ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 10, 2025, 10:02 PM IST | Washigton
ناسا نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ۹؍ ماہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسے دو خلاباز سنیتا ولیمز اور ولمور کی زمین پر واپسی ۱۶؍ مارچ کو ہوگی۔
ناسا کی خلاء باز سنیاولیمز بالآخر ۱۶؍ مارچ کو زمین پر لوٹ آئیں گی۔اس کی اطلاع خود امریکی خلائی ادارہ ’’نیشنل ایئروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن‘‘ (ناسا)کے افسران نے دی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے’یو ایس اے ٹوڈے‘ کے مطابق اسپیس ایکس کے ’’کریو ڈیرگون‘‘ (کریو -۹) اسپیس کرافٹ کے ذریعہ زمین پر واپسی کی تیاری کے تحت سنیتا ولیمزنے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی کمان روسی خلاء باز الیکسی آفشینن کو سونپ دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: وانواتو کے وزیر اعظم کا للت مودی کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم
واضح رہے کہ خلائی جہاز بوئنگ اسٹار لائنر کے ذریعہ ۵؍ جون کو سنیتا ولیمز اور بیری وِلمور ۱۰؍ دن کے سفر پر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کیلئے روانہ ہوئے تھے مگر اسٹار لائنر میں خرابی کی وجہ سے خلائی اسٹیشن پر ان کا قیام ۹؍ مہینہ طویل ہوگیا۔ مذکورہ خلائی جہاز کی خلاء میں ہی مرمت کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد اسے گزشتہ سال ستمبر میں واپس بلا لیاگیاتھا ۔اس کے بعد یہ طے ہوا کہ سنیتاولیمز اور وِلمور کو ایلون مسک کے خلائی ادارہ اسپیس ایکس کے خلائی جہاز سے واپس لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ناسا کے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پروگرام کے منیجر دانا ویجل نے بتایا کہ سنیتاولیمز اور وِلمور کو اسپیس ایکس کے جس طیارہ’ کریو -۹‘سے واپس لایا جائےگا اس میں خلاء میں ۲؍ ہی خلاء باز گئے تھے اس لئے یہ مناسب ہے کہ اسی طیارہ سے سنیتا اور ولمور کو واپس لایا جائے۔