وانواتو کے وزیر اعظم جوتھم نپت نے للت مودی کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 10, 2025, 5:32 PM IST | Port Vila
وانواتو کے وزیر اعظم جوتھم نپت نے للت مودی کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
وانواتو کے وزیراعظم نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کے سابق چیئرمین للت مودی، جو فاریکس کی خلاف ورزیوں اور ورلڈ اسپورٹس گروپ کے ساتھ ۲۰۰۹ء کے آئی پی ایل کیلئے ۴۲۵؍ کروڑ روپے کے ٹی وی حقوق کے معاہدے کے سلسلے میں مختلف ہندوستانی ایجنسیوں کے زیر تفتیش ہیں، کیلئے دیئے گئے پاسپورٹ کی منظوری کو مسترد کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے للت مودی نے کہا تھا کہ وہ اپنا ہندوستانی پاسپورٹ حکام کے حوالے کر دیں گے کیونکہ انہوں نے وانواتو کی شہریت حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سرنگ حادثہ : ۱۶؍ دن بعد ایک لاش برآمد، مزید تلاش جاری
تاہم، وانواتو کے وزیر اعظم جوتھم نپت کے دفتر نے پیر کو کہا ہے کہ ’’وزیر اعظم نے شہریت کے کمیشن کو یہ حکم جاری کیا ہے کہ وہ للت مودی کو دیئے گئے وانواتو کے پاسپورٹ کو منسوخ کر دے۔‘‘ جوناتھن نپت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’میں نے سٹیزن شپ کمیشن (شہریت کے کمیشن)کو یہ حکم جاری کیا ہے کہ وہ فوری طور پر للت مودی کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کا عمل شروع کرے۔ گزشتہ ۲۴؍ گھنٹے سے مجھے آگاہ رکھا گیا ہے کہ انٹرپول نے دو مرتبہ بنیادی عدالتی ثبوت کی کمی کے سبب للت مودی کو الرٹ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کو مسترد کیا ہے۔ اس طرح کا کوئی بھی نوٹس جاری کیا گیا تو للت مودی کی شہریت کے ایپلی کیشن کو منسوخ کر دیا جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: مسجد اقصیٰ میں نمازِ تراویح میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’للت مودی کی جانب سے پیش کی گئی کوئی بھی وجہ ،جن میں حوالگی سے بچنا بھی شامل ہے، درست نہیں ہے اور یہ واضح طور پر ان کے ارادے کو ظاہر کرتی ہے۔‘‘فاریکس کی خلاف ورزیوں کے متعلق انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکاروں سے تفتیشی سیشن کے بعد للت مودی، جنہیں ہندوستان کی مختلف تفتیشی ایجنسیوں نے ’’معاشی مجرم‘‘ قرار دیا ہے، ۲۰۱۰ء میں برطانیہ بھاگ گئے تھے۔