• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیٹو اجلاس میں یوکرین کی مدد کا فیصلہ، امریکہ نیا فضائی دفاعی نظام فراہم کریگا

Updated: July 11, 2024, 12:41 PM IST | Washington

واشنگٹن میں نیٹو کا اجلاس شروع ہوتے ہی روس کے خلاف یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

NATO chiefs meeting. Photo: INN
نیٹو کے سربراہان کی میٹنگ۔ تصویر: آئی این این

واشنگٹن میں نیٹو کا اجلاس شروع ہوتے ہی روس کے خلاف  یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے   اس فوجی اتحاد  کے رکن ممالک کے سربراہان  کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے مختصر لیکن سخت  پیغام میں ’نیٹو‘ فوجی اتحاد کو’’پہلے سے زیادہ طاقتور‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور رومانیہ کے ساتھ مل کر امریکہ یوکرین کی مدد کیلئے  اسے پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں اور دیگر نظام فراہم کرے گا۔ اس  کے علاوہ  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا کہ ڈنمارک اور نیدرلینڈز سے ایف۱۶؍ طیارے یوکرین پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ خالی کرنے کا حکم، بے گھر افراد کے خیموں اوراقوام متحدہ کی عمارت پر بمباری

واشنگٹن میں نیٹو اجلاس  کے دوران  ایک چھوٹی تقریب میں گفتگو کے دوران انٹونی بلنکن نے کہا کہ یوکرین میں بہت جلد ایف-۱۶؍ طیارے استعمال میں لائےجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک اور نیدرلینڈز سے ایف-۱۶؍ طیارے یوکرین پہنچ رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یوکرین کیلئے ۲؍  روز میں ناقابل یقین حد تک مضبوط پیکیج کا اعلان کیا جائےگا۔ امریکہ کے مطابق مذکورہ  پیکیج سے نٹیو میں یوکرین کی رکنیت کیلئے واضح اور مضبوط راستہ ہموار ہوجائے گا۔
اس سے قبل روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو۵؍ نئے اسٹریٹیجک فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا  اعلان کیا۔  یہ اعلان  انہوں  نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں  بچوں کے اسپتال  پر روسی حملے کے ۲؍ روز بعد کیا ہے۔ یوکرین  کے مطابق پیر کو ہونے والے اس   حملے میں  میں تقریباً۴۳؍ افراد ہلاک ہوئے   ہیںجبکہ زخمیوں کی تعداد ۱۰۰؍ سے زیادہ ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ روس نےاسپتال کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK