• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوی ممبئی: پہاڑی پر پکنک منانے والے۶۰؍افراد کو بچالیا گیا

Updated: July 22, 2024, 10:53 AM IST | Agency | Navi Mumbai

۶۰؍ افراد اتوار کو پکنک منانے بیلا پور کی پہاڑی پرگئے تھے جہاں وہ شدید بارش کے دوران پھنس گئے جنہیں بچالیا گیا۔

Those trapped in the hills are being rescued. Photo: INN
پہاڑی پرپھنس جانے والوں کو بچایا جارہا ہے۔ تصویر : آئی این این

۶۰؍ افراد اتوار کو پکنک منانے بیلا پور کی پہاڑی پرگئے تھے جہاں وہ شدید بارش کے دوران پھنس گئے جنہیں بچالیا گیا۔ اطلاع کے مطابق نوی ممبئی میں اتوار کو ۵؍گھنٹوں  کے دوران دوپہر ڈیڑھ بجے تک ۸۳ء۳۸؍ ملی میٹر بارش ہوئی جس کے سبب واشی، نیرول اور سانپاڑہ اور دیگر علاقے زیرآب آگئے۔ حکام نے بتایا کہ بیلا پور میں آرٹسٹ کالونی کے پیچھے واقع پہاڑی پر تقریباً ۶۰؍ افراد جوپکنک منانے گئے تھے، پھنس گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: لاتور: پولیس بھرتی میں مسلم اُمیدواروں کی شاندار کامیابی، ۱۸؍ نوجوان منتخب ہوئے

نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن (این ایم ایم سی) کے پی آر او کے مطابق اس بارے میں اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ، پولیس اور نوی ممبئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں وہاں پہنچیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ رسیوں کا استعمال کرتے ہوئے ان افراد کو بچانے کا کام کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربھے علاقے میں بھی ایک انڈسٹریل یونٹ کے پیچھے پانی میں کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں بھی بحفاظت نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK