Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

نوی ممبئی: اگرولی گاؤں میں غیر قانونی پارکنگ سے راہ گیروں کو پریشانی

Updated: March 25, 2025, 12:16 PM IST | Navi Mumbai

گاڑیاں بیچ راستے میںکھڑی کی جارہی ہیں۔ حال ہی میں ۲؍ حادثات بھی ہوچکے ہیں۔پولیس نے کارروائی کا یقین دلایا۔

Vehicles are seen parked on the roadside in Agrauli village. Photo: INN
اگرولی گاؤں میں بیچ سڑک پرگاڑیاں کھڑی نظر آرہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

یہاں اگرولی گاؤں میں غیر قانونی پارکنگ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔  شکایت کے باوجود کارروائی کرنے کا ٹریفک پولیس پر الزام عائد کیا جارہاہے۔  ہریش نامی مقامی شخص نے کہا کہ   یہاں سماج مندر کے قریب پل کے نیچے کافی عرصے سے گاڑیاں غیرقانونی طریقے سے کھڑی کی جارہی ہیں۔ اس سے راہ گیروںکو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہ پارکنگ بیچ راستے پرکی جارہی ہے۔ حال ہی میں یہاں ۲؍ حادثے بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر مالکان سے گاڑیاں ہٹانے کوکہتے ہیں تو وہ داداگیری پر اترآتے ہیں۔ ٹریفک پولیس اس سلسلے میں کوئی بھی کاروائی نہیں کرتی۔ کئی دفعہ اس سلسلے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ودیا وِہار: عمارت میں بھیانک آتشزدگی، سیکوریٹی گارڈ ہلاک، ۳؍ افراد زخمی

اس بارے میں نمائندۂ انقلاب نے نوی ممبئی ٹریفک کے ڈپٹی کمشنرپرشوتم کراڑ سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم  علاقے میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف اکثر کارروائی کرتے ہیں۔ آپ نے جس جگہ کی نشاندہی کی ہے، وہاں پر  کارروائی کا جلد ہی حکم دوں گا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ وہاں سے غیر قانونی پارکنگ کو ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوی ممبئی میں آبادی میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگوں کو پارکنگ کیلئے جگہ ملنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میںسڈکواور میونسپل کارپوریشن کو گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے جگہ دینے کیلئے پلاننگ کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں ہم   ان سے جلد ہی درخواست کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK