نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نئے ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ آنے والے میونسپل الیکشن کے پیش نظر نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کو بڑھانا ہے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 1:03 PM IST | Mumabi
نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نئے ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ آنے والے میونسپل الیکشن کے پیش نظر نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کو بڑھانا ہے۔
نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن (این ایم ایم سی) نے منگل کو مالی سال ۲۶-۲۰۲۵ ء کیلئے ۵۷۰۹ء۹۵ ؍ کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا ہے جس میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ سے باہر جائیدادوں کو شامل کرکے محصول کو بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی۔جیسا کہ توقع تھی بجٹ میں شہریوں پر کوئی نیا ٹیکس عائدنہیں کیا گیا ہےکیونکہ آئندہ مہینوں میں میونسپل الیکشن ہو سکتے ہیں۔ اخراجات کیلئے زیادہ سے زیادہ ۵؍ ہزار ۶۸۴ء۹۵؍ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے۲۵؍ کروڑ روپے سرپلس رہ گئے ہیں۔ نوئی ممبئی کے میونسپل کمشنر کیلاش شندے نے کہا کہ بجٹ کے تحت نوی ممبئی میں رہائشی سہولیات بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ معذوروں کیلئے تعلیم،صحت، شہری سہولیات، ماحولیات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نئے ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ آنے والے میونسپل الیکشن کے پیش نظر نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کو بڑھاناہے۔
یہ بھی پڑھئے: یوسی سی کیخلاف برادرانِ وطن کو متحد کرنے کی کوشش
کیلاش شندے نے آمدنی کو بڑھانے کیلئے شہری انتظامیہ کی حکمت عملی پر زور دیا خاص طور پر ٹیکس نیٹ سے باہر جائیدادوں کو شامل کرکے۔ انہوں نے کہا کہ پام بیچ روڈ جیسے علاقوں میں جائیدادوں کی قیمت ۲ء۵؍ لاکھ روپے فی مربع فٹ سے بڑھ کر۵؍ لاکھ روپے ہو گئی ہے جس کی بڑی وجہ نیاانٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ انہوں مزید نے کہا کہ این ایم ایم سی کا مقصد نوی ممبئی کو ایک ماڈل شہر بنانا ہے۔ ریاستی حکومت کی امداد کے علاوہ این ایم ایم سی کو پراپرٹی ٹیکس ریوینیو میںایک ہزار ۲۰۰؍ کروڑ روپے حاصل ہونے توقع ہے۔ شہری سہولیات کیلئے ایک ہزار ۷۹؍ کروڑ روپے، پانی سپلائی اور صاف صفائی کیلئے ۵۴۴؍ کروڑ روپے اور سولیڈویسٹ مینجمنٹ کیلئے ۴۷۸؍ کروڑ روپے شامل ہیں ۔ صحت عامہ کیلئے ۲۶۳؍ کروڑ روپے، ٹرانسپورٹیشن کیلئے ۲۷۰؍ کروڑ اور اور تعلیم کیلئے ۱۷۹؍کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔