• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوی ممبئی کے کئی ریلوے اسٹیشنوں پر خود کار زینہ نہیں ، مسافروں کو دشواریاں

Updated: December 28, 2024, 11:29 PM IST | Wasim Ahmed Patel | Navi Mumbai

مقامی سماجی کارکن کے مطابق اس بارے میں ریلوے سے کئی مرتبہ خط وکتاب کی گئی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا

An elderly woman climbs the stairs on the platform of Nerul railway station. Photo: INN
نیرول ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک معمرخاتون سیڑھیاں چڑھتے ہوئے۔ ۔تصویر: آئی این این

یہاں کے کئی ریلوے اسٹیشنوں پر خودکارزینہ نہیں ہےجس کی وجہ سے خاص طوررپر ضعیفوں اورخواتین کو پلیٹ فارم کی سیڑ ھی چڑھنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس سلسلے میں نوی ممبئی کے سماجی کارکن انکش بیڑے نے کہا کہ نوی ممبئی کے بہت سے ریلوے اسٹیشنوں کےپلیٹ فارم پر خود کار زینہ کا مطالبہ ہو رہا ہے لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ واشی سے تھانے، تھانے سے نیرو ل، تھانے سے پنویل، واشی سے پنویل اس کے علاوہ نیرول سے اُرن کے درمیان روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں جن میں ضعیف لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں سیڑ ھی چڑھنے میں کافی دقت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشی سے تھانے کے درمیان کل ۹؍ اسٹیشن ہیں جن میں صرف حال ہی میں تعمیر کئے گئے دیگھا ریلوے اسٹیشن پر خود کار زینہ ہے لیکن باقی کے پلیٹ فارم پر یہ سہولت نہیں ہے۔ اسی طرح واشی سے پنویل کے درمیان کل۱۱؍ اسٹیشن ہیں لیکن کہیں پر بھی خود کار زینہ نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ریلوے سے کئی بار خط و کتابت کی گئی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

یہ بھی پڑھئے: نیوپنویل: غیر قانونی پھیری والوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے سے شہریوں میں ناراضگی

واشی ریلوے اسٹیشن کے انچارج ابا رنورے سے جب انقلاب نے استفسار کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نےریلوے کے اعلیٰ افسروں کی توجہ اس جانب دلوائی ہے لیکن کوئی تسلی بخش جواب ہمیں نہیں ملا لیکن ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ امید کی جانی چاہئے کہ یہاں پر خود کا زینہ لگائے جائیں گے لیکن مجھے لگتا ہے یہ اتنا آسان کام نہیں ہے اس کیلئے کافی وقت لگے گا کیونکہ یہ کافی وقت طلب کام ہے۔ اس کیلئے ٹینڈر نکالے جاتے ہیں اور اس سے بنانے بھی وقت لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK