• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیوپنویل: غیر قانونی پھیری والوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے سے شہریوں میں ناراضگی

Updated: December 28, 2024, 11:15 PM IST | Wasim Ahmed Patel | Mumbai

ہاکرس اور میونسپل ملازمین میں ملی بھگت کا الزام لگایا ۔ اندیشہ ظاہر کیا کہ فوڈ اسٹال پر گیس سلنڈروں سے کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے

Food stall outside the railway station in Newpanville. Photo: INN
نیوپنویل میں ریلوے اسٹیشن کے باہر فوڈ اسٹال۔ تصویر: آئی این این

پویل میونسپل کارپوریشن لگ بھگ ہر روز اپنی حدود میں غیر قانونی تعمیرات اور پھیری والوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے لیکن نیو پنویل میں اس کا اثر بالکل نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ غیرقانونی پھیری والوں سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ان پر کارروائی نہ ہونے سے شہریوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ 
ایک مقامی شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرالزام لگایا کہ نیو پنویل میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے پنویل میونسپل کارپوریشن کے ملازمین اورافسر غیر قانونی پھیری والوں کے خلاف کارروائی صرف دکھاوے کیلئے کرتے ہیں کیونکہ دوسرے دن پھر سے وہاں غیر قانونی اسٹال نظر آنے لگتے ہیں جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں نے خود دیکھا ہے کہ یہاں فٹ پاتھ پر کھانے پینے کے اسٹال ہیں۔ میونسپل ملازمین یہاں آکر انہیں شیڈ نکالنے کا کہتے ہیں لیکن ان سٹالوں پر کوئی کارروائی کئے بغیرچلے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ایسا بھی سننے میں آیا ہے کہ یہ میونسپل ملازمین کارروائی کی اطلاع ہاکرس کو پہلے ہی دے دیتے ہیں جس سے وہ لوگ ہوشیار ہو جاتے ہیں اور وقتی طور پر وہاں سے ہٹ جاتے ہیں اور بعد میں لوٹ آتےہیں ۔ اگر ان کا گیس سلنڈر ضبط بھی کرلیا جائے تو دوسرے دن وہ لوگ جرمانہ عائد کر کے اس سے حاصل کرلیتے ہیں اور کاروبار پھر شروع کردیتے ہیں۔ ان گیس سلنڈروں سے کوئی بڑا حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔ دیگر شخص نے بھی الزام لگایا کہ ان پھیری والوں اور ملازمین کی ملی بھگت ہے۔ یہاں منگل مورتی مارکیٹ میں روزانہ غیر قانونی طور پر بازار لگتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: ٹریفک جام کے مسئلے کے حل کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ

اس سلسلے میں بہت سی شکایتیں ملنے کے بعد مقامی رکن اسمبلی پرشانت ٹھاکر نے میونسپل کمشنر کو اس سلسلے میں کارروائی کیلئے خط لکھا ہے۔ اس بارے میں ڈپٹی میونسپل کمشنر کیلاش گاوڑے سے استفسار کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ہم اس بارے میں انکوائری کرنے والے ہیں ۔ اگر کوئی ملازم اس میں ملوث پایا گیا تو ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ہمارا کوئی ملازمین غیر قانونی تعمیرات اور پھیری والوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ پھر بھی ہم اس سلسلے میں پوری گہرائی سے تفتیش ضرور کریں گے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ہماری حدود کو غیر قانونی تعمیرات سے پاک کر کے رہیں گے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK