• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

معروف صحافی رعنا ایوب سے بدکلامی کرنے والے۱۲؍افراد میں سے ۴؍ کو پولیس کا نوٹس

Updated: December 12, 2024, 2:12 PM IST | Navi Mumbai

معروف صحافی رعناایوب سے ان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر بدکلامی کرنے والے ۴؍ افراد کی پولیس نے شناخت کرلی ہے۔ان میں سے ایک دہرادون (اتراکھنڈ) کی ۳۰؍سالہ فیشن ڈیزائنربھی ہے جنہیں نوی ممبئی کےکوپرکھیرنے پولیس کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے۔ ۸؍ نومبرکورعنا ایوب نے انہیں ہراساں کئے جانے سے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔

Rana Ayub. Photo: INN
رعنا ایوب۔ تصویر: آئی این این

معروف صحافی رعناایوب سے ان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر بدکلامی کرنے والے ۴؍ افراد کی پولیس نے شناخت کرلی ہے۔ان میں سے ایک  دہرادون (اتراکھنڈ) کی ۳۰؍سالہ فیشن ڈیزائنربھی ہے جنہیں نوی ممبئی کےکوپرکھیرنے پولیس کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے۔۸؍نومبرکورعنا ایوب نے انہیں ہراساں کئے جانے سے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔ کوپرکھیرنے پولیس نے اس کیس میں شناخت کئے گئے ۱۲؍افراد میں سے ۴؍ کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق فیشن ڈیزائنر دِکشا کندپال پیر کو   بیان دینے کیلئے ممبئی پہنچی تھیں۔ ایک پولیس افسر نے کہاکہ ’’ملزمہ ا پولیس  سٹیشن   آئی اور اس نے قبول کیا کہ اس نے شکایت کنندہ کو میسیج بھیجا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: شام: بشار الاسد نے ۵۰؍ سے زیادہ جیلوں میں۷۰؍ سے زائد تشدد کے طریقے استعمال کیے

رعناایوب جو نوی ممبئی میں رہائش پزیر ہیں، نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ۸؍نومبرکوفون کال کی آواز سے  بیدار ہوئی  ۔ اپنے فون ریکارڈ کی جانچ کی تو نامعلوم نمبروں سے متعدد کال اور وہاٹس ایپ پیغامات کا پتہ چلا۔ ایسے ہی ایک پیغام کے ذریعے انہیںمعلوم ہوا کہ ان کی رابطہ کی معلومات ’ایکس‘ پر لیک ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’اس کے بعد میں نے اپنا ہینڈل چیک کیا اور پایا کہ ایک اکاؤنٹ  Hindutva Knight @Hphobiawatch 
 نے میرے رابطہ نمبر کے ساتھ ایک پیغام کے ساتھ میری تصویر پوسٹ کی تھی: `مجھے میرے وہاٹس ایپ پر کچھ اچھی ہارر مووی کی تجاویز بھیجیں۔رعنا  ایوب نے کہا کہ اس پوسٹ کو متعدد جوابات موصول ہوئے جو کہ بدکلامی اور نفرت سے بھرے ہوئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو ٹیگ کرنے کے بعد ان کی تصویر اور نمبر والی اصل پوسٹ کو ہٹا دیا گیا تھا۔ بعد میں ایک اور اکاؤنٹ نے وہی معلومات دوبارہ پوسٹ کی تھیں۔
بائیکلہ: این سی پی لیڈرقتل کیس میں ایک اورملزم گرفتار
بائیکلہ ،(ایجنسی): این سی پی (اجیت پوار) کےبائیکلہ ڈویژن کے لیڈرسچن کرمی کے قتل کےالزام میں کرائم برانچ نے سم کارڈ فراہم کرنے والے ایک ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا۔  اس معاملے میں یہ چوتھی گرفتاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK