• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نونیت رانا کی اسد الدین اویسی کو کھلی دھمکی، اویسی کا بھی جوابی حملہ

Updated: May 09, 2024, 11:13 PM IST | Agency | Hyderabad

نونیت رانا نے کہا کہ ۱۵؍ سیکنڈ بھی نہیں لگیں گے، غائب کرنے کیلئے۔ اویسی نے کہا کہ ایک گھنٹہ لے لو بتائو کہاں آنا ہے۔

Members of Parliament Asaduddin Owaisi. Photo: INN
اراکین پارلیمنٹ اسدالدین اویسی۔ تصویر : آئی این این

بی جے پی  کے ٹکٹ پر امرائوتی سے الیکشن لڑ رہیں نونیترانا نے ایم آئی لیڈر اکبر الدین اویسی کے کچھ برس قبل دئیے گئے اس بیان پر جوابی حملہ کیا کہ پولیس کو ۱۵؍ منٹ کیلئے ہٹایالیا جائے۔ نونیت رانا نے حیدرآباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ میں کہتی ہوں کہ اگر پولیس کو ۱۵؍ منٹ کے لئے نہیں بلکہ صرف ۱۵؍ سیکنڈ کے لئے ہٹالیا جائے تو چھوٹے (اکبرالدین اویسی) کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ آپ کہاں سے آئے اور کہاں گئے۔ نونیت رانا نے مجمع سے کہا کہ ’’چھوٹا کہتا ہے کہ ۱۵؍ منٹ کیلئے پولیس کو ہٹاؤ ہم تمہیں دکھائیں گے۔ میں کہتی ہوں، چھوٹے تم ۱۵؍ منٹ کہہ رہے ہو، ہم کہتے ہیں کہ اگر پولیس ۱۵؍ سیکنڈ کے لئے ہٹ جائے تو چھوٹے ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ تم کہاں سے آئے اور کہاں گئے۔‘‘نونیت رانا کے بیان کا یہ  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ نونیت رانا نے کھلی دھمکیاں دینے والا یہ بیان اپنے ایکس ہینڈل پرویڈیو کی شکل میں شیئر بھی کیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے دونوں اویسی بھائیوں اسد الدین اور اکبر الدین کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دَم ہے تو بی جے پی اڈانی اور امبانی کیخلاف ای ڈی بھیجے:سپریہ شرینیت

نونیت رانا کے اس بیان کا جواب سینئر اویسی اسد الدین  نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ۱۵؍ سیکنڈ کی بات کر رہیں میں کہتا ہوں ۱۵؍ منٹ نہیں بلکہ ایک گھنٹہ نکالیں اور دکھائیں کہ وہ کیا کرسکتی ہیں؟ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ میں کہتا ہوں کہ پولیس نونیت رانا کو کم از کم ۱۵؍ منٹ ہی دے دے تاکہ وہ بتاسکیں کہ کیا کرنا چاہتی ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ  اخلاق جیسا سلوک کریں گی یا پھر مختار کے ساتھ جو ہوا وہ کریں گی۔ ہم یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ تم میں تھوڑی سی بھی انسانیت باقی ہے یا نہیں۔ کون ڈرتا ہے؟ ہم تیار ہیں۔ بتاؤ ہمیں کہاں آنا ہے، ہم آئیں گے۔ اویسی نے ساتھ ہی پوچھا کہ اس طرح کا بیان دینے پر اکبر الدین پر کیس درج ہو گیا تھا لیکن نونیت رانا پر اب تک مقدمہ کیوں نہیں کیا گیا ؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK