گیس سلنڈر کا پوسٹر جلاکر مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہونے والی مودی حکومت کی مذمت کی گئی۔
EPAPER
Updated: April 18, 2025, 12:58 PM IST | I Sheikh | Dhule
گیس سلنڈر کا پوسٹر جلاکر مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہونے والی مودی حکومت کی مذمت کی گئی۔
یہاں جمعرات کو این سی پی شرد پوار گروپ نے مہاتماگاندھی کے مجسمے کے سامنے گیس سلنڈر کا پوسٹر جلا کر گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافے کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں تخفیف ہونے کے بعد بھی مرکز حکومت کی جانب سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کسی بھی طرح کی کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مرکز نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں مزید ۵۰؍ روپے کا اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سپریم کورٹ کے فیصلہ سے اُردو کےشیدائیوں میں خوشی کی لہر
ضروریات زندگی کی چیزوں کی قیمتوں پر مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دراصل مودی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔
واضح رہےکہ مہنگائی کیخلاف این سی پی شردپوار گروپ کے ریاستی صدر محبوب شیخ کی ہدایت پر مہاراشٹر میں ’یلغار آندولن‘ کیا جارہا ہے۔ جمعرات کو دھولیہ میں این سی پی شردپوار گروپ کے ضلعی صدر المیک مراٹھے کی قیادت میں مودی حکومت کیخلاف نعرے لگائے گئے اور گیس سلنڈر کا پوسٹر جلاکر مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہونے والی مودی حکومت کی مذمت کی گئی۔ اس احتجاج میں این سی پی شردپوار گروپ کے درجنوں کارکن موجود تھے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ بی جےپی کی ریاستی اور مر کزی حکومت میں مہنگائی بڑھتی ہی جارہی ہے جس سے عوام کیلئے زند گی گزارنا مشکل ہو تا جارہا ہے۔ ہر چیز کا دام بڑھ رہا ہے۔ کسی چیز کا گھٹ نہیں رہا ہے۔