بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما نے بھاگلپور میں روڈ شو کیا۔ کانگریس کیلئے ووٹ مانگا۔ ان کے والد اجیت شرما کا مقابلہ جے ڈی یو کے موجودہ رکن پارلیمان اجے کمار منڈل سے ہے.
EPAPER
Updated: April 25, 2024, 5:12 PM IST | Patna
بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما نے بھاگلپور میں روڈ شو کیا۔ کانگریس کیلئے ووٹ مانگا۔ ان کے والد اجیت شرما کا مقابلہ جے ڈی یو کے موجودہ رکن پارلیمان اجے کمار منڈل سے ہے.
بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما نے بہار میں لوک سبھا الیکشن کیلئے ایک روڈ شو میں حصہ لیا۔یہ روڈ اُن کے والد اجیت شرما کیلئے تھا، جو بھاگل پور لوک سبھا حلقے سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔ روڈ شو میں نیہا شرما کا جلوہ رہا۔ انہیں دیکھنے کیلئے بھی ہزاروں کی بھیڑ امڈ آئی تھی۔ بھاگل پور والوں کو اس بات پر فخر ہے کہ ’تم بن۔۲‘ اور ’کروک‘ جیسی فلموں کی اداکارہ کا تعلق ان کی ریاست اور ان کے ضلع سے ہے۔
اس درمیان کچھ اس طرح کی باتیں بھی سامنے آئیں کہ ہیما مالنی، سورا بھاسکر اورکنگنا راناوت کی طرح وہ بھی علمی سیاست میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ فی الحال وہ اپنے والد کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ اجیت شرما کانگریس کے ایک سینئر لیڈر ہیں اور بھاگل پور اسمبلی حلقے سے لگاتار تین مرتبہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال وہ بہار اسمبلی میں کانگریس کے قانون ساز پارٹی کے لیڈر ہیں۔ بھاگل پور لوک سبھا حلقے میں ان کا مقابلہ جے ڈی یو کے امیدوار اجے کمار منڈل سے ہے جو وہاں کے موجودہ رکن پارلیمان بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: آر بی آئی کی کوٹک مہندرا بینک کے نئے آن لائن صارفین اور کریڈٹ کارڈ پر روک
نیہا شرما نے انسٹاگرام پر اپنے روڈ شو کا ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں انہیں بہار کے مختلف اضلاع بشمول بانکا، کشن گنج، کٹیہار اور پورنیہ کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہ روایتی سلوار قمیص پہنے ہوئے تھیں اور عوام کا خیر مقدم کرتے ہوئےان سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتی ہوئی نظر آئیں۔روڈ شو کے دوران مختلف جگہوں پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اداکارہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس حوالے سے۳۶؍ سالہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جب کوئی آپ کو اپنے دل میں جگہ دیتا ہے تو آپ ہمیشہ وہیں رہتے ہیں۔ میرا دل اس محبت اور حمایت سے بھرا ہوا ہے جو آپ نے مجھے دیا ہے۔اس شانداراستقبال کیلئے آپ تمام کا بہت بہت شکریہ، آپ کا پیارسر آنکھوں پر۔
یہ بھی پڑھئے: جے ڈی یو کے لیڈر سوربھ کمار پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ، اسپتال میں موت
خیال رہے کہ بھاگلپور میں ۱۷؍ فیصد مسلمان اور۱۰؍ فیصد پسماندہ ذات کے ووٹرس ہیں۔ یہاں ۲۰۰۹ء میں بی جے پی ، ۲۰۱۴ء میں آر جے ڈی اور ۲۰۱۹ء میں جے ڈی یو کے امیدوار کو کامیابی ملی تھی۔۲۰۲۰ء کے اسمبلی انتخابات میں اس حلقے کے تحت آنے والے ۶؍اسمبلی حلقوں میں سے تین پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جے ڈی یو، آر جے ڈی اور کانگریس کو ایک ایک سیٹ پر کامیابی ملی تھی۔