نیپال میں جمعہ کو دو بسوں کے دریا میں بہہ جانے کے بعد آج حکام نے حتمی اعلان کیا ہے کہ ان میں کل ۶۵؍ افراد سوار تھے جبکہ دریا سے ۱۴؍ افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ بسوں اور دیگر مسافروں کی تلاش ابھی جاری ہے۔
EPAPER
Updated: July 16, 2024, 2:56 PM IST | Inquilab News Network | Kathmandu
نیپال میں جمعہ کو دو بسوں کے دریا میں بہہ جانے کے بعد آج حکام نے حتمی اعلان کیا ہے کہ ان میں کل ۶۵؍ افراد سوار تھے جبکہ دریا سے ۱۴؍ افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ بسوں اور دیگر مسافروں کی تلاش ابھی جاری ہے۔
نیپال حکام نے منگل کو بتایا کہ ڈوبنے والی دو بسوں میں ۶۵؍ افراد سوار تھے، جن میں سے بچاؤ کارکنان ۱۴؍ لاشیں نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ آٹھ لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے اور انہیں لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے ۶؍ ہندوستانی ہیں۔ دونوں بسیں نیپال کے دارالحکومت کو ملک کے جنوبی حصوں سے جوڑنے والی اہم شاہراہ پر تھیں۔ جمعہ کی صبح لینڈ سلائیڈنگ اور موسلا دھار بارش کے سبب دونوں بسیں بہہ کر دریا میں جاگری تھیں۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ پر فائرنگ کا مقصد ہنوزواضح نہیں: تفتیشی ایجنسیاں
چتوان ضلع انتظامیہ کے دفتر نے بسوں میں سوار تمام ۶۵؍ افراد کے نام مع تفصیلات شائع کئے ہیں۔ ایک بس میں ۳۸؍ اور دوسری اور ۲۷؍ مسافر تھے۔ جب بسیں بہہ رہی تھیں تب ۳؍ مسافر بس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پولیس اور فوج کے سیکڑوں امدادی کارکنوں نے منگل کو دریا اور نشیبی علاقوں میں تلاشی لی لیکن انہیں ابھی تک لاپتہ بسوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔