• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیتن یاہو فلسطین پر مذاکرات کو امریکی صدارتی انتخابات تک موخر کرسکتے ہیں

Updated: July 23, 2024, 1:29 PM IST | Agency | Jerusalem

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یا ہو کا خیال ہے کہ انتخابات کے بعد غزہ تنازع پر اسرائیل اور امریکہ کا موقف تبدیل ہوسکتا ہے۔

Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu. Photo: PTI
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یا ہو۔ تصویر :پی ٹی آئی

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر فلسطینی تحریک حماس کے ساتھ مذاکرات کو نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات تک موخر کر سکتا ہے، کیونکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا خیال ہے کہ انتخابات کے بعد غزہ تنازع پر اسرائیل اور امریکہ کا موقف تبدیل ہوسکتا ہے۔ 
  امریکی ڈیجیٹل اخبار پولیٹیکو نے مشرق وسطیٰ کے سینئر سفارتکار کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ اخبار نے سفارت کار کے حوالے سے کہا کہ ہمارا اندازہ یہ ہے کہ نیتن یاہو نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات تک کا وقت لینا چاہتے ہیں۔ 
 اتوار کو آنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے اراکین کو مطمئن کرنے کی کوشش میں ہیں یا اس یقین کی وجہ سے مذاکرات مؤخر کر رہے ہیں کہ حماس اب بہت کمزور ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:مانسون اجلاس کے پہلے دن راجیہ سبھا میں مختلف مسائل اٹھائے گئے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے خیال میں انتخابات کے بعد وہ اس دباؤ سے بچ سکیں گے جو امریکی صدر جو بائیڈن ان پر غزہ پٹی میں مسلح تصادم کو روکنے کیلئے ڈال رہے ہیں۔ 
  نیتن یاہو کو امید ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسرائیل کے بارے میں نرم رویہ اختیار کریں گے اور ایران اور اس کے اتحادیوں خاص طور پر لبنانی تحریک حزب اللہ کے خلاف سخت موقف اپنائیں گے۔ دریں اثناء نیتن یاہو کے دفتر نے اتوار کو کہا کہ اسرائیلی مذاکرات کار جمعرات کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر ثالثوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ 
 یادرہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے انتظامیہ نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔ اسی دوران قطر اور مصرکی ثالثی میں بھی جنگ بندی پر مذاکرات ہوئےہیں ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK