مانسون اجلاس کے پہلے روز راجیہ سبھا میں مختلف اراکین نے وقفہ صفر کے دوران بینکوں میں ڈیجیٹل فراڈ، کوئلے کی غیر قانونی کانکنی، ڈرگ ٹیسٹنگ میں ضوابط کی پامالی، زیر التواء ریلوے پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی اٹھائے۔
EPAPER
Updated: July 23, 2024, 12:48 PM IST | Agency | New Delhi
مانسون اجلاس کے پہلے روز راجیہ سبھا میں مختلف اراکین نے وقفہ صفر کے دوران بینکوں میں ڈیجیٹل فراڈ، کوئلے کی غیر قانونی کانکنی، ڈرگ ٹیسٹنگ میں ضوابط کی پامالی، زیر التواء ریلوے پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی اٹھائے۔
مانسون اجلاس کے پہلے روز راجیہ سبھا میں مختلف اراکین نے وقفہ صفر کے دوران بینکوں میں ڈیجیٹل فراڈ، کوئلے کی غیر قانونی کانکنی، ڈرگ ٹیسٹنگ میں ضوابط کی پامالی، زیر التواء ریلوے پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی اٹھائے۔
شیوسینا ( یو بی ٹی)کی پرینکا چترویدی نے بینکوں میں ڈیجیٹل فراڈ میں بے تحاشہ اضافہ کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل حملوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ لوگوں کے فون اور دیگر آلات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دراوڈ منیتر کزاگم کی کنی موزی اور این وی این سومو نے کچھ ادویات کی جانچ میں ضوابط کو نظر انداز کرنے کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ یہ دوائیں بغیر تحقیق کے فروخت کی جا رہی ہیں۔
مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے اے رحیم نے کیرالا میں ریل گاڑیوں میں افراتفری اور تکلیف کا مسئلہ اٹھایا اور مسافروں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی رفتار بہت کم ہے اور وزارت ریلوے صرف نام بدل کر ٹرینوں کے کرایہ میں اضافہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بہار کو خصوصی درجہ دینے سے انکار پر ہنگامہ
بی جےپی کی گیتا عرف چندر پربھا نے اتر پردیش کے اوریا میں ریلوے کی سہولیات بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ریل پروجیکٹ کی اشد ضرورت ہے۔ اس سے عوام کو فائدہ ہوگا اور علاقہ بھی ترقی کرے گا۔
کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل نے گجرات میں کوئلے کی غیر قانونی کان کنی اور وہاں کام کرنے والوں کی موت کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کام میں ملوث افراد کے بی جے پی لیڈروں سے روابط ہیں۔ انہوں نے اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ڈی ایم کے کے پی ولسن نے بھی تمل ناڈو میں زیر التواء ریلوے پروجیکٹوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے ان منصوبوں کیلئے ضروری فنڈز جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
وائی ایس آر سی پی کے گولا بابو راؤ نے ملک میں خاص طور پر ساحلی علاقوں کیلئے جامع قومی ساحلی سیاحتی پالیسی بنانے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی افراد اور ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
بی جے پی کے بھیم سنگھ نے بہار میں سیلاب کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کے ٹھوس حل کی ضرورت ہے۔