• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئی دہلی:سنجیو کھنہ نے ۵۱؍ ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیا

Updated: November 11, 2024, 3:57 PM IST | New Delhi

آج جسٹس سنجیو کھنہ نے ۵۱؍ ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب راشٹرپتی بھون، نئی دہلی میں منعقد کی گئی تھی ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انہیں حلف دلایا ہے۔

President of Republic Draupadi Murmu administering oath to Sanjeev Khanna. Photo: PTI
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سنجیو کھنہ کو حلف دلاتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

جسٹس سنجیو کھنہ نے آج ۵۱؍ ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیا ہے۔ راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں انہیں حلف دلایا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، نائب صدر جگدیپ دھنکر اور سابق سی جی آئی ڈی وائے چندرچڈ بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔

چیف جسٹس آف انڈیا حلف لیتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائے چندرچڈ کے بعد انہوں نے نئے چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیاہے۔ ۸؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو اپنے آخری دن الوداعی تقریب میں جسٹس ڈی وائے چندرچڈ نے مستقبل میں جسٹس سنجیو کھنہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اور انہوں نے اپنے جانشین کو ’’باوقار، مستحکم اور انصاف کیلئے پرعزم قرار دیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: راجستھان ضمنی الیکشن : آج انتخابی مہم کا آخری دن

یاد رہے کہ ڈی وائے چندرچڈ نے ۱۷؍ اکتوبر ۲۰۲۴ءکو مشورہ دیا تھا کہ سنجیو کھنہ کو نیا چیف جسٹس آف انڈیا بنایا جائے۔ سنجیو کھنہ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد سپریم کورٹ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جسٹس ڈی وائے چندرچڈ کی پروفائل بطور سی جی آئی کے پوسٹ کی ہے۔ سنجیو کھنہ ۶؍ ماہ بطور سی جی آئی خدمات انجام دیں گے وہ ۱۳؍ مئی ۲۰۲۵ءکو ریٹائرڈ ہوں گے۔ انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا ہے کہ ’’چونکہ وہ قلیل مدت تک سی جی آئی کے طور پر خدمات انجام دیں گے اسی لئے وہ سی جی آئی کے سرکاری بنگلے ۵؍ کرشنا میمن مارگ میں شفٹ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK