• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

خالصتانی علاحدگی پسند اندر پال سنگھ گابا کے خلاف این آئی اے نے چارج شیٹ داخل کی

Updated: September 06, 2024, 8:17 PM IST | New Delhi

لندن میں ہندوستانی کمیشن پر حملہ اور علاحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث اندر پال سنگھ گابا کے خلاف این آئی نے چارج شیٹ فائل کردی ہے۔علاحدگی پسند سرگرمیوں میں گابا کے کردار کو ثابت کرنے والی مکمل تحقیقات کے بعد اسے ۲۵ ؍اپریل کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو مملکت متحدہ کی شہریت رکھنے والے / برطانوری شہری اندر پال سنگھ گابا کے خلاف چارج شیٹ فائل کی۔ گابا، گزشتہ سال مارچ میں لندن، انگلینڈ میں ہندوستانی ہائی کمیشن پر ہوئے حملہ اور تشدد میں ملوث ہے۔ یادرہے کہ ۲۲ مارچ ۲۰۲۳ء کو ۲ ہزار سے زائد خالصتان حامیوں نے لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے احاطے میں املاک کو نقصان پہنچایا تھا اور ہائی کمیشن کی عمارت پر سیاہی اور انڈے پھینکے تھے۔ واضح رہے کہ عرصہ دراز سے کچھ علحیدگی پسند سکھ تنظیمیں، سکھ آبادی کیلئے آزاد ملک خالصتان کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: طوفان’’یاگی‘‘ کا قہر، چین کے بعد ہانگ کانگ میں معمولات زندگی متاثر، پروازیں معطل

تین دن قبل، مظاہرین کے ایک گروپ نے ہائی کمیشن کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور وہاں سے ہندوستانی ترنگا اتارے کی کوشش کی لیکن بلڈنگ میں موجود حفاظتی عملہ نے جھنڈے کی حفاظت کی اور انہیں ایسا کرنے سے روکنے میں کامیاب رہا۔ مظاہرین سکھ علحیدگی پسند لیڈر امرت پال سنگھ، جو اب لوک سبھا کے رکن ہیں، کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائی پر احتجاج کررہے تھے۔ 
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق اپنی چارج شیٹ میں این آئی نے الزام لگایا کہ گزشتہ سال ۲۲ مارچ کو گابا نے خالصتانی علحیدگی پسند ایجنڈے کے تحت مظاہرے میں حصہ لیا۔ علحیدگی پسند سرگرمیوں میں گابا کے کردار کو ثابت کرنے والی مکمل تحقیقات کے بعد اسے ۲۵ اپریل کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق لندن میں ہائی کمیشن کو تشدد کا نشانہ بنا کر گابا اپنی "تنظیم پنجاب وارث دے" پر جاری کریک ڈاؤن کو متاثر کرنا چاہتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK