شمالی نائیجیریا کی کانو ریاست میں بدھ کی صبح ایک شخص کے مقامی طور پر تیار کردہ دھماکہ خیز مواد سے مسجد پر حملہ کرنے کے بعد کم از کم ۸؍ نمازی ہلاک اور ۱۶؍ دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ۴؍ بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے حملے کی وجہ خاندانی رنجش بتائی ہے۔
EPAPER
Updated: May 16, 2024, 7:10 PM IST | Abuja
شمالی نائیجیریا کی کانو ریاست میں بدھ کی صبح ایک شخص کے مقامی طور پر تیار کردہ دھماکہ خیز مواد سے مسجد پر حملہ کرنے کے بعد کم از کم ۸؍ نمازی ہلاک اور ۱۶؍ دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ۴؍ بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے حملے کی وجہ خاندانی رنجش بتائی ہے۔
شمالی نائیجیریا کی کانو ریاست میں بدھ کی صبح ایک شخص کے مقامی طور پر تیار کردہ دھماکہ خیز مواد سے مسجد پر حملہ کرنے کے بعد کم از کم ۸؍ نمازی ہلاک اور ۱۶؍ دیگر زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ مسجد میں لگی آگ تیزی سے پھیلی۔ پولیس کے ترجمان عبداللہی ہارونہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ مشتبہ شخص، ایک ۳۸؍ سالہ مقامی رہائشی، نے اعتراف کیا کہ اس نے کانو کے دور افتادہ گاؤں گڈان کی مسجد پر حملہ ’’خالصتاً طویل خاندانی اختلاف کے بعد دشمنی میں کیا۔‘‘ ہارونہ نے بعد میں جمعرات کو مقامی ٹی وی چینلز کو بتایا کہ زخمیوں میں سے ۸؍ نے اسپتال میں دم توڑدیا۔ زخمی نمازیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں، حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا بچوں میں سے کسی کی موت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سلواکیہ: قاتلانہ حملے میں زخمی وزیر اعظم رابرٹ فیکو کی حالت سنگین لیکن مستحکم
اس واقعے نے کانو میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جہاں گزشتہ برسوں میں مذہب سے متعلق وقفے وقفے سے بدامنی ہوتی رہی ہے جس کے نتیجے میں بعض اوقات تشدد بھی ہوتا ہے۔ مقامی پولیس چیف عمر سندہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے مقامی طور پر تیار کردہ بم کے ساتھ مسجد پر حملہ کیا تھا۔ اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔‘‘ مقامی چینلز کی طرف سے نشر کئے جانے والے فوٹیج میں مسجد میں جلی ہوئی دیواریں اور جلے ہوئے فرنیچر کو دکھایا گیا ہے، جو مسلم اکثریتی ریاست کانو کے گڈان گاؤں کی عبادت گاہ ہے۔مقامی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ نمازیوں کو مسجد کے اندر بند کر دیا گیا تھا، جس سے ان کا فرار ہونا مشکل ہو گیا تھا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ریاستی دارالحکومت کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کی وجہ وراثت کی تقسیم پر اختلاف تھا۔