• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نائیجیریا: ایندھن کے ٹینکر اور ٹرک میں ٹکر کے سبب دھماکہ، ۵۲؍ افراد ہلاک

Updated: September 09, 2024, 4:46 PM IST | Abuja

نائیجیریا کی ایک ریسکیو ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ شمالی نائیجیریا کی ریاست نائجر میں مسافروں اور مویشیوں کو لے جانے والے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ایندھن کا ٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم۵۲؍ افراد ہلاک ہو گئے۔

The severity of the accident can be estimated from the picture. Photo: X
تصویر سے حادثے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس

نائیجیریا کی ایک ریسکیو ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ شمالی نائیجیریا کی ریاست نائجر میں مسافروں اور مویشیوں کو لے جانے والے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ایندھن کا ٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم۵۲؍ افراد  ہلاک ہو گئے۔اس حادثے کے سبب ۵۰؍ مویشی زندہ جل گئے ہیں۔

نائیجیریا کی ریاست نائجر کی ریاستی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی یا سیما کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتوار کی صبح پیش آنے والے اس حادثے کے بعد کارکنان ایک درجن سے زائد جلی ہوئی لاشوں کو دفن کر رہے ہیں۔ تصاویر میں حادثے کے بعد جلی ہوئی گاڑیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: راج ناتھ سنگھ کی پاکستان کو گفتگو کی مشروط پیشکش

نائجر سیما کے ترجمان ابراہیم حسینی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ دھماکے اور حادثے کے بعد متاثرین کی اجتماعی تدفین کی جارہی ہے۔

حادثے کے بعد گاڑیوں کی حالت دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: ایکس

سیما نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پیٹرول ٹینکر کی انسانوں اور مویشیوں کو لے جانے والے ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔ نائجر کے ریاستی گورنر محمد عمرو باگو نے حادثے کی وجہ سے جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مقامی باشندوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ اس حادثے کے سبب ۵۰؍ مویشی زندہ جل گئے تھے۔ 

خیال رہے کہ افریقہ میں ایندھن کے ٹینکروں کے دھماکے عام ہوچکے ہیں جہاں سڑکوں کے انتظامات ٹھیک نہیں ہیں۔ فیڈرل روڈ سیفٹی کمیشن (ایف آر سی ایس) کے مطابق ۲۰۲۳ء میں نائیجیریا میں سڑک حادثے کے سبب ۵؍ ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ۲۰۲۲ءمیں سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ۶؍ ہزار ۵۰۰؍ تھی۔

حادثے کے بعد کا منظر۔ تصویر: ایکس

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK