• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاتما گاندھی کو اُن پر فلم بننے سے قبل تک کوئی نہیں جانتا تھا: مودی کا دعویٰ

Updated: May 29, 2024, 4:38 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مہاتما گاندھی کو اُن پر بننے والی فلم سے قبل تک کوئی نہیں جانتا تھا۔ یہ ہماری ذمہ داری تھی کہ ہم ان کی شخصیت کے متعلق دنیا کو بتاتے اور ان کے خیالات کو فروغ دیتے۔

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر : آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دعویٰ کیا کہ موہن داس کرم چند گاندھی یا مہاتما گاندھی کو ان کی زندگی پر فلم بننے سے پہلے ہندوستان سے باہر کوئی نہیں جانتا تھا۔ ٹیلی ویژن نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’گزشتہ ۷۵؍ سال میں، کیا یہ ہماری ذمہ داری نہیں تھی کہ ہم پوری دنیا کو مہاتما گاندھی کے بارے میں بتاتے؟ مَیں معذرت خواہ ہوں لیکن ان کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا۔ فلم ’’گاندھی‘‘ بننے کے بعد لوگوں میں اس شخصیت کے بارے میں تجسس پیدا ہونے لگا۔‘‘ وزیر اعظم مبینہ طور پر ہدایت کار رچرڈ ایٹنبرو کی ۱۹۸۲ء میں گاندھی جی کی زندگی پر مبنی سوانح حیات پر مبنی فلم کا حوالہ دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: اترپردیش: بی جے پی امیدوار کرن بھوشن سنگھ کے قافلے میں کار سے ٹکرانے سے ۲؍ افراد ہلاک، ایک زخمی

مودی نے کہا کہ گاندھی جی کا کام جنوبی افریقہ کے مخالف نسل پرستی کے کارکن نیلسن منڈیلا اور امریکی شہری حقوق کے کارکن مارٹن لوتھر کنگ کے برابر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مَیں  ایسا دنیا گھومنے کے بعد کہہ رہا ہوں۔ ہندوستان کو گاندھی کے ذریعے توجہ حاصل کرنی چاہئے تھی۔ گاندھی کا فلسفہ آج کی دنیا کو درپیش کئی مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ منڈیلا اور کنگ دونوں نے اپنی سرگرمیوں پر گاندھی کے اثر کے بارے میں لکھا ہے۔ گاندھی جی کو ہندوستان میں برطانوی راج کے خلاف ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے ایک شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہیں ’’بابائے قوم‘‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK