• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اترپردیش: بی جے پی امیدوار کرن بھوشن سنگھ کے قافلے میں کار سے ٹکرانے سے ۲؍ افراد ہلاک، ایک زخمی

Updated: May 29, 2024, 2:06 PM IST | Lucknow

اترپردیش کے گونڈا ضلع میں بی جے پی امیدواراور ڈبلیو ایف آئی کے سابق سربراہ برج بھوشن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کے قافلے کی ایک کار سے ٹکرانے سے ۲؍ افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے ایک مہلوک کی ماں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی ہے اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ جائے وقوع پر مقامی افراد نےسڑکیں بلاک کیں اور احتجاج کرتے ہوئے جوابدہی کی مانگ کی۔

The condition of car after the accident. Photo: X
حادثے کے بعد کار کی حالت دیکھی جا سکتی ہے۔تصویر: ایکس

اترپردیش کے گونڈا ضلع میں بی جے پی کے امیدوار کرن بھوشن سنگھ کے قافلے میں ایک کار سے ٹکرانے کے بعد ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔

زخمی بچے کواسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شرجیل امام کو دہلی ہائی کورٹ نے ۲۰۲۰ء دہلی فسادات کیس میں ضمانت دے دی

چندا بیگم کی شکایت پر مبنی ایف آئی آر کے مطابق یہ حادثہ صبح ۹؍ بجے کے قریب اس وقت پیش آیاتھا جب ان کا ۱۷؍ سالہ کا بیٹا ریحان اور ۲۴؍ سالہ بھتیجا شہزاد، جوبائیکل پر سوار تھے، مخالف جانب سے آتی ایس یو وی سے ٹکراگئے تھے۔

دونوں کی جائے وقوع پر موت ہو گئی ۔ پولیس نے کار کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈائیورکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ کرن بھوشن سنگھ بھی اس قافلے کا حصہ تھے یا نہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: مختلف شہروں میں اسرائیل مخالف مظاہرے

کرن بھوشن سنگھ کیسر گنج لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کے امیدوار ہیں جنہیں بی جے پی نے ان کے والد اور بی جے پی کے لیڈر برج بھوشن سنگھ کی جگہ پر منتخب کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ کار ڈبلیو ایف آئی کے سابق چیف کے خاندان کی ملکیت میں رجسٹرڈ ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قافلہ کرنل گنج حضور پور روڈ پر حضور پور جا رہا تھا جب یہ سانحہ بیکنتھ ڈگری کالج کے قریب پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق مقامی افراد نے سڑکیں بلاک کی ہیں اور احتجاج کرتے ہوئے اس حادثے کی جوابدہی کی مانگ کی ہے۔ پولیس حکام جائے وقوع پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK