• Sat, 26 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مغربی بنگالی: اخبار ’’پرانت جیوتی دینک‘‘ مالی مشکلات کے سبب بند

Updated: October 26, 2024, 3:26 PM IST | Kolkata

شمالی ہندوستان کے قدیم ترین بنگالی اخبار ’’پرانت جیوتی دینک‘‘ ، جس کا قیام ۱۹۶۱ء میں عمل میں آیا تھا، کو مالی مشکلات کے سبب بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اخبار نے ۶۳؍ سال بعد ۲۵؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو اپنی اشاعت بند کی ہے۔

Notification of closure of Parant Jyoti Denak. Photo: X
پرانت جیوتی دینک کو بند کرنے کی نوٹی فکیشن۔ تصویر:ـ ایکس

شمالی ہندوستان کے قدیم ترین  بنگالی اخبار ’’پرانت جیوتی دینک‘‘، جس کا قیام ۱۹۶۱ء میں عمل میں آیا تھا، کو مالی مشکلات کے سبب بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اخبار نے ۶۳؍ سال بعد ۲۵؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو اپنی پبلی کیشن بند کر دی ہے۔

اس ضمن میں نیلوئے پاؤل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ’’مالی مشکلات اور پبلی کیشن بزنس میں ناکامی کے سبب ہم اپنے اخبار ’’پرانت جیوتی دینک‘‘ کو شائع کرنے اور اسے فروخت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ اسی لئے پرانت جیوتی دینک کو آج یعنی ۲۵؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ :جنگ بندی مذاکرات کیلئے حماس کا وفدقاہرہ پہنچا

اخبار کو بند کرنے کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ دیدار رحمانی، سابق اسٹاف رپورٹر، نے کہا کہ ’’جب پرانت جیوتی دینک کے روزانہ شائع ہونے کی شروعات ہوئی تھی تو میں ہائلاکاندی ضلع، آسام سے نامہ نگار تھا۔خبریں یا تو لکھ کر دینی ہوتی تھیں یا وہ فیکس مشین کے ذریعے شائع ہوتی تھیں۔ میں نے جتنی خبریں رپورٹ کی تھیں ان میں سے کئی خبریں شائع ہوئی تھیں۔ آج سوشل میڈیا پر اخبار کے بند ہونے کی خبر دیکھنے کے بعد میں بہت افسردہ ہوں۔‘‘ الفرید حسین، جو آسام یونیورسٹی میں ماس کمیونکشین کے اسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، نے کہا کہ ’’اخبار بند ہوگیا۔ یہ نہ صرف یہ کہ صحافیوں کیلئے بلکہ اخبار کے پبلی کیشن سے متعلقہ تمام افراد کیلئے افسوس ناک دن ہے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK