• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اوم برلا کا ماسکو میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب

Updated: July 15, 2024, 1:27 PM IST | Agency | Moscow

کہا کہ روس میں رہنے والے ہندوستانی ملک کے سفیر ہیں، وہ ہندوستان کی شبیہ بہتربناتے ہیں۔

Om Birla speaking. Photo: INN
اوم برلا خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

’’بیرون ملک رہنے والے ہندوستانی ہندوستان کی ترقی اور جدید کاری میں برابر کے شریک ہیں۔ روس میں رہنے والے ہندوستانی ملک کے سفیر ہیں اور وہ اپنے کاموں، شراکت اور کامیابیوں کے ذریعہ ہندوستان کی شبیہ بہتربناتے ہیں۔‘‘ 
 ان خیالات کا اظہار لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اتوار کو ماسکو میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وہ روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں۱۰؍ویں برکس پارلیمانی فورم میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ڈونالڈٹرمپ پرحملےکی چہار سو مذمت

ہندوستان اور روس کے تعلقات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے  برلا نے کہا،’’دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ ہندوستان یا روس کو جب بھی کسی چیلنج کا سامنا ہوا ہے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ ہندوستان اور روس کے درمیان ایک منفرد رشتہ رہا ہے، دوستی اور خاندان کا رشتہ ہے۔‘‘برلا نے کہا،’’ روس خوشی اور غم میں ہندوستان کا ساتھی رہا ہے اور ہندوستان کا بھروسہ مند دوست بھی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ،’’ سیکوریٹی، دفاع، تجارت، معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ نیوی گیشن اور ریموٹ سینسنگ، تعلیم اور ثقافت سمیت تقریباً ہر شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری رہی ہے۔‘‘ انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کریں اور مشترکہ مفادات کو فروغ دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK