• Wed, 01 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آپریشن لوٹس: کیجریوال نے بی جے پی پر ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کا الزام عائد کیا

Updated: December 29, 2024, 9:02 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے اسمبلی حلقہ، نئی دہلی میں رائے دہندگان کی درخواستیں حذف کرکے آپریشن لوٹس چلا رہی ہے۔

Aam Aadmi Party chief Arvind Kejriwal. Photo: INN
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال۔ تصویر: آئی این این

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اروند کیجریوال نے اتوار کو الزام لگایا کہ بی جے پی رائے دہندگان کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کرکے غیر منصفانہ طریقوں سے آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات جیتنے کی کوشش کر رہی ہے۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے اسمبلی حلقہ نئی دہلی میں ووٹر کی درخواستوں کو حذف کرکے ’’آپریشن لوٹس‘‘ چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن لوٹس اب میرے حلقے تک پہنچ گیا ہے۔ وہ انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کیلئےووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ’’ اس طرح کی ہیرا پھیری جمہوریت کیلئے نقصاندہ ہے۔ ہم الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کی بددیانتی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کرے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے ہمراہ کیجریوال نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے صرف ایک حلقے میں ووٹروں کو حذف کرنے کی ۱۱؍ ہزاردرخواستیں داخل کی ہیں، لیکن چیف الیکشن کمشنر کی مداخلت پر اس اقدام کو روک دیا گیا۔کیجریوال نے کہا کہ ’’بی جے پی کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پہلے ہی انتخابات میں شکست تسلیم کر چکے ہیں۔ان کے پاس وزیر اعلیٰ کا کوئی چہرہ یا مناسب امیدوار بھی نہیں ہے۔ وہ صرف جوڑ توڑ کے ذریعے فتح حاصل کرناچاہتے ہیں، لیکن ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بہار میں سرکار کون چلا رہا ہے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے: تیجسوی یادو

دوسری جانب بی جے پی نے عام آدمی پارٹی پر ووٹوں میں ہیرا پھیری کا الزام عائد کیا ۔ سنیچر کو دہلی بی جے پی کےصدر وریندر سچدیوا نے آپ پر الزام لگایا کہ وہ آئندہ انتخابات جیتنے کیلئے دہلی میں ووٹوں میں ہیرا پھیری کر رہی ہے۔سچدیوا نے ایک ڈیٹا ساجھا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لاکھوں اقلیتی ووٹروں کو انتخابی فہرستوں میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تغلق آباد اور کالکاجی حلقوں میں بہت سے ہندو مکان مالکان نے شکایت کی ہے کہ اقلیتی برادری کے بہت سے افراد بطور ووٹر رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ 
جنوب مشرقی دہلی ضلع کے انتخابی افسر اور ضلع مجسٹریٹ نےایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ’’ الزامات کی جانچ کی جا رہی ہے۔عوام کی نمائندگی کے قانون کے ساتھ الیکشن کمیشن کی ہدایات اور رہنما خطوط کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK