شہر کے ناہر گڑھ میں ہٹ اینڈ رَن کا سنسنی خیز معاملہ ،۷؍افراد زخمی،اسپتال میں زیر علاج زخمیوں میںسےکئی کی حالت نازک۔
EPAPER
Updated: April 09, 2025, 10:53 AM IST | Jaipur
شہر کے ناہر گڑھ میں ہٹ اینڈ رَن کا سنسنی خیز معاملہ ،۷؍افراد زخمی،اسپتال میں زیر علاج زخمیوں میںسےکئی کی حالت نازک۔
راجستھان کے جے پور ناہرگڑھ علاقے میں پیر کی شام ہٹ اینڈ رن کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا جس میں۳؍ افراد کی موت ہوگئی ۔ ایک بے قابو ایس یو وی کار نے کئی دو پہیہ گاڑیوں اور راہ گیروں کو کچل دیا۔ گاڑی کی ٹکر سے کئی افراد دورجا گرےجبکہ گاڑی کے ٹائر کے نیچے آنے والے ایک شخص کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی ۔اس حادثے میں۲؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۷؍ دیگر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق ہٹ اینڈ رن کا یہ واقعہ راجستھان کے جئے پور کے ناہرگڑھ میں سنتوشی ماتا مندر کے قریب ہوا۔ واقعہ کا ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی بے قابو کار کئی موٹرسائیکلوں اورراہگیروں کو ٹکر مارتی ہوئی آگے نکل گئی۔ گاڑیوں اور لوگوں کو روندنے کا یہ فوٹیج رونگٹے کھڑے کرنے والا تھا۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے فوراً کار کا پیچھا کرکے اسے گھیر لیا اور ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ہندوستان ٹائمس کے مطابق مطابق ڈرائیور کی شناخت عثمان نامی شخص کے طورپر ہوئی ہے جو جے پور کے وی کے آئی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری کا مالک ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد کی ہندوستان آمد
پولیس کی ابتدائی جانچ کے مطابق ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت کافی نشے میں تھا۔ایس ایم ایس پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کنہیا لال نے اے این آئی کو بتایا کہ مہلوکین میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔۴؍ زخمیوں کا ٹراما سینٹر میں علاج کیا جا رہا ہے جبکہ ۳؍ لوگوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ’دی ٹائمس آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈی سی پی (شمال) بجرنگ سنگھ نے بتایا کہ متوفیوں کی شناخت اودھیش پاریک (۳۷)اور ممتا(۵۰) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کو یہ رپورٹ بھی ملی ہے کہ اسی گاڑی نے ایم آئی روڈ پر دیگر کاروں اور ایک پیدل مسافر کو ٹکر ماری۔واقعہ کے بعد موقع اور بعد میں ایس ایم ایس اسپتال میں لوگوں کی کافی بھیڑ جمع ہو گئی تھی جہاں زخمیوں کو علاج کے لیے لے جایا گیا۔ ایس پی (کوتوالی) انوپ سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر کار کو ضبط کرلیا گیا ہے۔حادثےکے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیااوربی جے پی ایم ایل اے بال مکند اچاریہ نے مہلوکین کے لواحقین سے ملاقات کی۔