Updated: November 10, 2024, 8:28 PM IST
| Kabul
گزشتہ دو دنوں میں کل۳۲۵؍ افغان مہاجرین کو ترکی سے افغانستان بھیجا گیا ہے۔ یہ اطلاع اتوار کو افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی کے ایک بیان میں دی گئی۔ افغان نگراں حکومت نے بارہا افغان مہاجرین سے واپس آنے اور جنگ زدہ وطن کی تعمیر نو میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔
افغان مہاجرین۔ تصویر: آئی این این۔
گزشتہ دو دنوں میں کل۳۲۵؍ افغان مہاجرین کو ترکی سے افغانستان بھیجا گیا ہے۔ یہ اطلاع اتوار کو افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی کے ایک بیان میں دی گئی۔ وزارت نے کہا کہ دستاویزی اور غیر دستاویزی دونوں افغان تارکین وطن جمعہ اور سنیچرکو کابل کے ہوائی اڈے پر پہنچے۔ وزارت نے کہا کہ وہ واپس آنے والوں کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی کوششیں عارضی طور پرروک دیں
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی سے ملک بدر کئےگئے تمام افغان مہاجرین کو حمایت اور مدد کیلئے اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے پاس بھیجا گیا ہے۔ اگست میں جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال تقریباً۱۸؍ لاکھ افغان مہاجرین پاکستان اور ایران سمیت ممالک سے افغانستان واپس آئے ہیں۔ افغان نگراں حکومت نے بارہا افغان مہاجرین سے واپس آنے اور جنگ زدہ وطن کی تعمیر نو میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔