• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

لوک سبھا انتخابات میں حد سے زیادہ اعتماد نے بی جے پی کی امیدوں پر پانی پھیرا ہے: یوگی

Updated: July 15, 2024, 5:56 PM IST | Lucknow

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو اترپردیش کی بی جے پی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کہا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں حد سے زیادہ اعتماد نے بی جے پی کی امیدوں پر پانی پھیرا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر بی جے پی کے خلاف سازش رچنے کا الزام عائد کیا۔

Chief Minister Yogi Adityanath. Photo: INN
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔ تصویر: آئی این این

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اترپردیش کےو زیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں حدسے زیادہ اعتماد نے بی جے پی کی امیدوں پر پانی پھیرا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاستی بی جے پی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں اور غیر ملکی ان کی پارٹی بی جے پی کے خلاف سازش رچنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی کارکنان کیلئے سوشل میڈیا مانیٹر کرناضروری ہے ، انہیں اپنے طور پر ریومرس کو کاؤنٹر کرنا اور ایس سی طبقے کے لیڈران کیلئے پارٹی کی عزت کی نشاندہی کرنی چاہئے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے مطابق بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اپوزیشن پر مسلسل دباؤ بنائے رکھا ہے ۔ اسی نے پارٹی کو ۲۰۱۴ء سے ریاست میں اسمبلی اور عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ضمنی انتخابات کے نتائج تقسیم کی سیاست کو زبر دست دھچکا‘‘

اترپردیش کےو زیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بی جے پی ۲۰۲۴ء میں بھی گزشتہ انتخابات کی طرح مساوی فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ تاہم، ووٹوں کی تقسیم اور حد سے زیادہ اعتمادنے ہماری امیدوں پر پانی پھیرا ہے۔ آدتیہ ناتھ نے مزید کہا ہے کہ بی جے پی کو بیک فٹ جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس نے اچھا کام کیا تھا۔ انہوں نے عام انتخابات سے قبل ذات کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کیلئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کا یہ بیان ۷؍ ریاستوں کی ۱۳؍ سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ۱۰؍سیٹوں پر انڈیا اتحاد کی کامیابی کے بعد سامنے آیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے صرف ۲؍ سیٹیں حاصل کی ہیں۔ الیکشن کمیشن اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK