Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلگام حملہ: پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا جائے: اسدالدین اویسی

Updated: April 28, 2025, 7:02 PM IST | Pahalgam

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں دوبارہ ڈالا جائے۔

Asaduddin Owaisi. Photo: INN
اسد الدین اویسی۔ تصویر: آئی این این

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان پر سخت حملہ کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے لشکر طیبہ کو پاکستانی حکومت اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسی، آئی ایس آئی کی ’’ناجائز اولاد‘‘ قرار دیا۔ اویسی نے مرکز پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ’’گرے لسٹ‘‘ میں دوبارہ شامل کرنے پر زور دے۔ ایف اے ٹی ایف ایک عالمی ادارہ ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرتا ہے۔ اویسی نے کہا کہ ’’میرا مطالبہ یہ ہے کہ پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالنا ضروری ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ہندوستان میں ہندو مسلم تقسیم ہو، اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ (پہلگام حملہ) کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پہلگام حملہ:حکومت نے ڈان، جیو نیوز سمیت ۱۶ پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد، بی بی سی کو خط لکھا

پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اسلام آباد کے لیڈر ہندوستان کو اکثر ایٹمی حملوں کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ یاد رکھیں، اگر تم کسی ملک میں گھس کر بے گناہوں کو مارتے ہیں تو کوئی بھی ملک خاموش نہیں رہے گا، چاہے کوئی بھی اقتدار میں ہو۔ تم نے ہمارے ملک پر جس طرح حملہ کیا، جس طرح لوگوں سے ان کا مذہب پوچھا اور گولی مار دی، تم کس مذہب کی بات کر رہے ہو؟ تم ’’خوارج‘‘ سے بھی بدتر ہو (ایک اسلامی فرقہ جسے منحرف سمجھا جاتا ہے)۔ تم آئی ایس آئی ایس کے ہمدرد ہو۔‘‘ اسدالدین اویسی مہاراشٹر میں ایک عوامی اجلاس میں تقریر کررہے تھے۔ اویسی نے پاکستان کی پسماندگی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ’’تم ہم سے صرف آدھا گھنٹہ پیچھے نہیں ہو، تم ہندوستان سے نصف صدی پیچھے ہو، تمہارے ملک کا بجٹ ہمارے فوجی بجٹ کے برابر بھی نہیں ہے۔‘‘
تفرقہ انگیز بیانیہ کے خلاف احتیاط کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’’کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ ہم ان پر (کشمیریوں) کیسے شک کر سکتے ہیں؟ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے کون مرے؟ زخمیوں کو کندھوں پر کس نے اٹھایا؟ کشمیریوں کیلئے نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمیں متحد رہنا چاہئے۔ پاکستان، آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تنازعات چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے میڈیا کو ذمہ داری سے کام کرنے کی تاکید بھی کی۔

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ کیا ہے؟

پاکستان کو جون ۲۰۱۸ء میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی محفوظ پناہ گاہ ہونے کی وجہ سے رکھا گیا تھا۔ فہرست میں شامل ہونے کا مطلب ہے کہ کسی ملک کو ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ وہ اسٹریٹجک خامیوں کو دور کر سکے اور اس کی قریبی جانچ پڑتال کی جائے۔ جب کوئی ملک گرے لسٹ میں ہوتا ہے، تو وہ شناخت شدہ مسائل کو ایک مقررہ مدت کے اندر حل کرنے کا عہد کرتا ہے۔ تب تک اس پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK