پی ٹی آئی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے۱۹۰؍ ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی۔ اپیل میں ا سلام آباد ہائی کورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
EPAPER
Updated: January 27, 2025, 7:05 PM IST | Islamabad
پی ٹی آئی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے۱۹۰؍ ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی۔ اپیل میں ا سلام آباد ہائی کورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
پی ٹی آئی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے۱۹۰؍ ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے ۱۹۰؍ملین پاؤنڈریفرنس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کےخلاف اپیلیں خالد یوسف چودھری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرکیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ این سی اے سے معاہدےکا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتاہے، این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا اور استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہوئی کورٹ احتساب عدالت کا ۱۷؍جنوری کا فیصلہ کالعدم قراردے اور دونوں کو بری کیا جائے۔