• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: عمران اور بشریٰ کیخلاف۱۹۰؍ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

Updated: January 05, 2025, 8:11 PM IST | Rawalpindi

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف۱۹۰؍ ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا ہے۔ فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل (۶؍ جنوری)وکلا کو آگاہ کیا جائیگا۔

Imran Khan and Bushra Bibi. Photo: INN
عمران خان اور بشریٰ بی بی۔ تصویر: آئی این این

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف۱۹۰؍ ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق۱۹۰؍ ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کل فیصلہ سنانا تھا تاہم، ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ۱۹۰؍ ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے، ۱۹۰؍ ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلا کو آگاہ کیا جائیگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: یورپ پہنچنے کی کوشش میں گزشتہ سال ۲۲۰۰؍افراد بحیرہ روم میں ہلاک یا لاپتہ: یو این

واضح رہے کہ عدالت نے ۱۹۰؍ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ۱۸؍ دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے۲۳؍ دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم، عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے۶؍ جنوری مقرر کی تھی۔ یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ۱۳؍نومبر ۲۰۲۳ء کو۱۹۰؍ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور۱۷؍ دن تک عمران خان سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK