• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: بلوچستان میں حملہ آوروں نے ۲۳؍مسافروں کو شوٹ کردیا

Updated: August 26, 2024, 2:26 PM IST | Islamabad

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حملہ آوروں نے ۲۳؍ مسافروں پرگولی چلا کر انہیں ہلاک کر دیا ہے۔ سینئر پولیس آفیسر ایوب اچکزئی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جائے واردات سے فرار ہونے سے پہلے ۱۰؍ گاڑیوں کو جلا دیا تھا۔ پاکستان کے صدر آصف زرداری نے اس واردات کو ’’وحشیانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Police can be seen at the scene. Photo: X
جائے واردات پر پاکستانی پولیس کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس

پاکستان کے حکام اور پولیس نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں حملہ آوروں نے ۲۳؍ مسافروں پر گولی چلا کر انہیں ہلاک کیا ہے۔ حملہ آوروں نے بسوں، گاڑیوں اور ٹرکوں سے مسافروں کو اتارا اور ان کی شناخت کرنے کے بعد انہیں شوٹ کر کردیا۔

یہ بھی پڑھئے: کانگریس کا دعویٰ، حقیقی گھریلو آمدنی میں غیر معمولی کمی

اس ضمن میں سینئر پولیس آفیسر ایوب اچکزئی نے بتایا ہے کہ یہ واردات پاکستان کے قصبے پلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں پیش آئی ہے۔ حملہ آوروں نے جائے واردات سے فرار ہونے سے قبل۱۰؍ گاڑیوں کو جلا دیا تھا۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں اس حملے کو ’’وحشیانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کیلئے ذمہ دار مجرمین کو بخشا نہیں جائے گا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK