• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پنجاب، پاکستان:۶۰۰؍ سے زائد مساجد میں ہزاروں لوگوں نے نماز استسقاء ادا کی

Updated: November 16, 2024, 4:54 PM IST | Islamabad

پاکستان کے صوبے پنجاب میں زہریلی دھند سے راحت کیلئے ۶۰۰؍ سے زائد مساجد میں ہزاروں لوگوں نے نماز استسقاء ادا کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ صوبےمیں ۱۷؍ نومبر ۲۰۲۴ء تک اسکولوں کو بند رکھا گیا ہے۔ اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو اگلے ہفتے سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

File Photo. INN
فائل فوٹو۔ تصویر: آئی این این

پاکستان کے صوبے پنجاب میں زہریلی دھند کی وجہ سے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی ، تعمیرات پر پابندی عائد کی گئی ہے، اگلے ہفتے تک اسکولوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور یونیورسٹیاں آن لائن طریقہ کار پر چل رہی ہیں۔اس ضمن میں صوبے کے مذہبی معاملات ڈپارٹمنٹ کے ترجمان محمد طلحیٰ نے کہا کہ ’’صوبے کی ۶۰۰؍ سے زائد مساجد میں ہزاروں لوگوں نے نماز استسقاء ادا کی گئی تھی۔‘‘

محمد اعجاز (۴۸؍)، جو نماز پڑھا رہے تھے، نے کہا کہ ’’آج ہم زہریلی دھند سے راحت کیلئے نماز ادا کر رہے ہیں کیونکہ یہ ہم انسانیوں کی غلطیوں ہی کا نتیجہ ہے۔ نماز ہی خدا سےہماری غلطیوں کیلئے خدا سے معافی کا ذریعہ ہے۔‘‘ خیال رہے کہ پاکستان کے صوبےپنجاب میں ہر موسم سرما میں زہریلی دھند سب سے بڑا مسئلہ ہوتی ہے لیکن کچھ برسوں میں وہاں فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سری لنکا: عام انتخابات میں صدر دسانائیکے کی اتحادی پارٹیوں کی زبردست کامیابی

ساجد بشیر، کو صوبے کے انوائرمنٹل ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ہیں، نے ستمبر اوراکتوبر میں کم بارش کو فضائی آلودگی کی وجہ قرار دیا۔‘‘ بعد ازیں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے پریس کانفرنس میں زہریلی دھند کو ختم کرنے کے اقدامات بتائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت نے تعمیرات پر پابندی، لاہور اور ملتان شہر میں اینٹوں کے بھٹے، اور بھٹی پر مبنی پلانٹس کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو اگلے جمعہ سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔‘‘ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبے میں ۱۷؍ نومبر ۲۰۲۴ء تک اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا اور جمعہ کو آن لائن کلاسیس کو اگلے ہفتے تک بڑھا دیا گیا ہے۔‘‘ حکام نے پارک، زو، پلے گراؤنڈس اور دیگر عوامی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK