• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت

Updated: September 14, 2024, 10:13 PM IST | Islamabad

پاکستان میں سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے جرم میں پنجاب صوبے سے تعلق رکھنے والے عرفان نامی شخـص کو سیشن عدالت کے جج نے موت کی سزا سنائی۔ اسی کے ساتھ اس پر ایک لاکھ روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پاکستان کی عدالت نے پنجاب صوبے سے تعلق رکھنے والے عرفان نامی شخص کو پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کے خلاف سنیچر کو موت کی سزا سنائی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف سخت ترین سزا کا قانون ہے، خصوصاً سزائے موت۔عدالت کے افسران نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ سرائے عالمگیر کی اڈیشنل سیشن عدالت کے جج شہباز اقبال نے عرفان کوگستاخ رسول کا مجرم قرار دے کر اسے موت کی سزا سنا دی۔ساتھ ہی اس پر ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امبرناتھ میں کیمیکل کمپنی سے گیس کے رساؤ سے افرا تفری!

واضح رہے کہ عرفان نامی یہ شخص سرائے عالمگیر کی مقامی باشندہ ہے، یہ علاقہ لاہور سے ۲۰۰؍ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ عرفان کو اسی سال سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام کےخلاف مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK