• Wed, 04 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: خواتین لیڈر فحش ڈیپ فیک کا نشانہ ، عظمیٰ بخاری اس کا شکار ہوئیں

Updated: December 03, 2024, 9:01 PM IST | Inquilab News Network | Islamabad

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی خاتون وزیرفحش ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہو گئیں، سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ہندوستانی اداکار کے برہنہ جسم پر ان کا چہرہ آویزاں کیا گیا تھا۔ جس کے سبب وہ ذہنی صدمےسے دوچار ہو گئیں، اب اس کے خلاف ا نہوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

Bukhari, the female prime minister of Pakistan`s Punjab province, is the victim of a pornographic deepfake video. Photo: X
فحش ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار پاکستان کے صوبہ پنجاب کی خاتون وزیرعظمیٰ بخاری۔ تصویر: ایکس

پاکستان میں ان دنوں خاتون لیڈر وں کو فحش ڈیپ فیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کا شکار حال ہی میں عظمیٰ بخاری کو بنا یا گیا۔ انہیں بدنام کرنے اور کردار کشی کے مقصد سے جنسی نوعیت کی ڈیپ فیک ویڈیو شائع کی گئی۔پاکستان کے سب زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب کی وزیر اطلاعات ۴۸؍ سالہ بخاری نے کہا کہ ’’ جب یہ بات میرے علم میں آئی تو میں کافی پریشان ہو گئی۔‘‘ واضح رہے کہ ڈیپ فیک وہ تکنیک ہے جس میں کسی بھی شخص کی تصویر، آواز یا ویڈیو کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے،اور اے آئی کی مدد سے یہ کام بہ آسانی اور اعلیٰ معیار کا کیا جا سکتاہے۔ پاکستان جہاں میڈیا کے تعلق سے عوامی معلومات کا فقدان ہے ، وہاں اسے خواتین کی کردار کشی کیلئے بطور ہتھیار آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان: انٹرنیٹ سست روی کا شکار، عوام میں بے چینی اور غم وغصہ

بخاری جو اکثر ٹی وی پر نظر آتی ہیں، جب انہوں نے ایک ہندوستانی اداکار کے برہنہ جسم پر اپنی تصویر والا ویڈیو دیکھا، تو وہ ذہنی اضطراب کا شکار ہوگئیں، یہ ویڈیو جلد ہی وائرل ہو گیا۔ اس کے بعد سے وہ صدمے میں ہیں۔لاہور کے اپنے گھر سے انہوں نے کہا کہ ’’ یہ بہت مشکل وقت ہے، میں ذہنی تناؤ محسوس کر رہی ہوں۔میری بیٹی نے مجھے گلے لگایا، اور کہا کہ آپ کو اس کے خلاف لڑنا ہے۔‘‘ اس صدمے سے باہر آنے کے بعد انہوں نے یہ معاملہ ہائی کورٹ میں اٹھایا، تاکہ اس جعلی ویڈیو کو پھیلانے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ’’ میں جب بھی عدالت جاتی ہوں مجھے لوگوں کو بار بار یاد دلانا پڑتا ہے کہ یہ ایک جعلی ویڈیو ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: رخصت پزیر امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیکس فراڈ اور اسلحہ کیس میں اپنے بیٹے کی سزا معاف کردی

واضح رہے کہ ۲۴؍ کروڑ کی آبادی والے ملک پاکستان میں سستے ۴؍ جی موبائل انٹر نیٹ خدمات کے سبب بڑے پیمانے پر صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال انٹر نیٹ صارفین کی تعداد میں ۲؍ کروڑ چالیس لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔اس سال انتخاب میں بھی ڈیپ فیک ڈیجیٹل کا خوب استعمال ہوا۔ جیل میں قید عمران خان کی پارٹی کارکنان نے ان کی آواز کی تقاریر بنانے میں آئی ٹول کا استعمال کیا، جس سے وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے بھی انتخابی مہم چلا سکتے تھے۔
سیاست میں مردوں کو بدعنوانی، اور نظریات کے سبب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن ڈیپ فیک کے ذریعے خاتون کی عزت و وقار سے کھلواڑ کیا جاتا ہے۔امریکہ میں مقیم اے آئی کے ماہر ہنری اجدیر کا کہنا ہے کہ ’’جب بھی کسی خاتون پر الزام عائد کیا جا تا ہے تو وہ ان کی نسوانی زندگی، نجی زندگی پر ہی منحصر ہوتا ہے، چاہے وہ خاتون ایک اچھی ماں ہو، یا ایک اچھی بیوی ہو۔ڈیپ فیک ایک نقصان دہ ہتھیار ہے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK