مظاہرین کو ’ڈی چوک‘ تک پہنچنے سے روکنے کیلئے گرفتاریاں، عمران خان کی بہن بھی زیر حراست۔
EPAPER
Updated: October 06, 2024, 1:57 PM IST | Islamabad
مظاہرین کو ’ڈی چوک‘ تک پہنچنے سے روکنے کیلئے گرفتاریاں، عمران خان کی بہن بھی زیر حراست۔
عمران خان کی پارٹی ’پی ٹی آئی‘ کے احتجاج کو روکنے کیلئے اسلام آباد میں فوج تعینات کردی گئی ہے جبکہ لاہور میں بھی فوج کو طلب کرلیاگیاہے۔ اسلام آباد کی طرف آنےوالے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔اس کے باوجود تحریک انصاف پاکستان( پی ٹی آئی) کے کارکن جوق درجوق اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں جہاں وہ قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے باہر ’ڈی چوک‘ پر اکٹھا ہوں گے۔ یہاں احتجاج کا نعرہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے د یا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: گستاخی کے مرتکب نرسمہانند کو حراست میں لیا گیا
انتظامیہ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں کیوں کہ اسلام آباد میں ۱۵؍ اور ۱۶؍ اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کی چوٹی کانفرنس ہے جس میں غیر ملکی سربراہان مملکت شریک ہوں گے ایسے میں پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج حکومت کیلئےشرمندگی کا باعث ہوسکتاہے۔خبر لکھے جانے تک اسلام آباد میں پولیس نے تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں اور حامیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ان میں عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی شامل ہیں۔اُدھرخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں مظاہرین کا ایک قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ علی امین جو اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہیں، کو روکنے کیلئے رینجرس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں گرفتار کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔