• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: پی ٹی آئی کے مظاہرے کے خلاف طاقت کے استعمال پرامریکی قانون ساز برہم

Updated: November 27, 2024, 9:54 PM IST | Washington

پاکستان میں سابق وزیر اعظم کی رہائی کیلئے مظاہرہ کر رہی تحریک انصاف پارٹی کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی انتظامیہ کے متعدد قانون سازوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Police officers firing tear gas shells at protesters. Photo: PTI
تحریک انصاف کے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغتے پولیس اہلکار۔ تصویر: پی ٹی آئی

جو بائیڈن اور ڈونالڈ ٹرمپ دونوں کے قانون سازوں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نےمنگل کو سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ڈان کی خبر کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے تحت نیشنل انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر اور ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی ایک اہم شخصیت رچرڈ گرینل کی طرف سے خاص طور پر  یہ قابل ذکر بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک مختصر مطالبہ کیا’’عمران خان کو رہا کریں۔‘‘اس کے علاوہ ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کے ایک اور رکن، سفیر زلمے خلیل زاد نے، مظاہرین کو گولی مارنے کے مبینہ حکم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے’’تباہ کن غلطی ‘‘قرار دیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ ’’یہ امن و امان کو نافذ کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔ پاکستان اور اس کے مستقبل کی خاطر، اس حکم کو فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے، اور پاکستان کے دوستوں کی مدد سے ایک مفاہمتی عمل فوری طور پر شروع ہونا چاہیے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’فوج کو جو کرنا ہےکرلے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘

جیسے ہی امریکی میڈیا نے گزشتہ دو دنوں کے واقعات کو اجاگر کیا، امریکی کانگریس کے ارکان نے بھی پاکستان کی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور احتجاج کو دبانے کی مذمت کی۔ کئی قانون سازوں نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ جمہوری اصولوں کو برقرار رکھیں اور شہریوں کے حقوق کا احترام کریں۔ اس کے علاوہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام کی طرف سے احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے، خاص طور پر طاقت کے بے تحاشہ استعمال پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا کہ ’’حکومت کو مظاہرین کے حقوق کا مکمل تحفظ اوراسے یقینی بنانا چاہیے اور فوری طور پردیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات کو منسوخ کرنا چاہیے جو فوج کو غیر ضروری اور ضرورت سے زیادہ اختیارات فراہم کرتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK