• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: اکتوبر میں دہشت گردانہ حملوں میں ۱۹۸؍ افراد ہلاک، ۱۱۱؍ زخمی ہوئے: رپورٹ

Updated: November 03, 2024, 6:30 PM IST | Islamabad

پاکستان میں اکتوبر کے مہینے میں مختلف دہشت گردانہ حملوں میں کل ۱۹۸؍افراد ہلاک اور۱۱۱؍ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکوریٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) نے سنیچر کو یہ معلومات دی۔

Destruction can be seen after a terrorist attack in a mosque in Peshawar. Photo: INN.
پشاور کی ایک مسجد میں دہشت گردانہ حملے کے بعد تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

پاکستان میں اکتوبر کے مہینے میں مختلف دہشت گردانہ حملوں میں کل ۱۹۸؍افراد ہلاک اور۱۱۱؍ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکوریٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) نے سنیچر کو یہ معلومات دی۔ پی آئی سی ایس ایس کے مطابق اکتوبر میں دہشت گردانہ حملوں کی کل تعداد میں معمولی کمی کے باوجود یہ مہینہ سال کا دوسرا مہلک ترین مہینہ بن کر ابھرا۔ اگست میں دہشت گردی کے واقعات میں ۲۵۴؍افراد ہلاک اور۱۵۰؍ زخمی ہوئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: `’بریٹ‘ (brat) کولنز ڈکشنری کا ورڈ آف دی ایئر

تھنک ٹینک نے کہا کہ گزشتہ ماہ انتہا پسندوں اور سیکوریٹی فورسیز کی سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ریکارڈ کی گئیں جن میں کل ہلاکتوں کا۸۱؍ فیصد حصہ جنگجوؤں کا تھا۔ پی آئی سی ایس ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر میں ۶۸؍ واقعات کے ساتھ دہشت گردانہ حملوں میں ۱۲؍ فیصد کمی آئی ہے لیکن ستمبر کے مقابلے میں ہلاکتوں کی کل تعداد میں ۷۷؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ۸۷؍ فیصد حملے ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہوئے۔ اس کے بعد جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ۲۴؍ واقعات ہوئے جبکہ باقی حملے ملک کے دیگر علاقوں میں ہوئے۔ تھنک ٹینک نے کہا’’پاکستان کو۲۰۲۴ء کے پہلے۱۰؍ مہینوں کے دوران کل۷۸۵؍ دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ۹۵۱؍افراد ہلاک اور۹۶۶؍ زخمی ہوئے ہیں جو ملک بھر میں مسلسل اعلیٰ سطح کے تشدد کی عکاسی کرتے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK