• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: شادی کی تقریب سے لوٹ رہی بس حادثے کا شکار، ۲۴؍ جاں بحق، صرف دلہن سلامت

Updated: November 13, 2024, 7:21 PM IST | Islamabad

پاکستان میں ایک شادی سے لوٹ رہی بس بے قابو ہو کر ندی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار ۲۵؍ میں سے ۲۴؍ افراد جاں بحق ہو گئے، قیاس ہے کہ صرف دلہن ہی اس حادثے میں زندہ بچ پائی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

پاکستان کے شمال میں واقع گلگٹ بالٹستان میں منگل کی شام شادی کی تقریب سے لوٹ رہی بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوکر ندی میں گر گئی۔ اس بس میں۲۵؍ افراد سوار تھے۔حکام کے مطابق صرف دلہن ہی اس حادثے میں بچ سکی ہے۔
راحت رساں افسر وزیر اسد نے بتایا کہ ’’ بس میں کل ۲۵؍ افراد موجود تھے جن میں سے ۱۴؍ لاشیں اب تک برآمد ہو چکی ہیں، جبکہ ۱۰؍ افراد اب تک لا پتہ ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’ شاید دلہن ہی اس حادثہ کی تنہا زندہ بچ جانے والی مسافر ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: لبنان: بیروت کے مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری، ۸؍افراد کی موت، ۱۴؍ زخمی

اس پہاڑی خطے کے سینئر پولیس افسر نے بھی اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔حکام کے مطابق حادثہ کی وجہ بس کی رفتار ہے،جس کے سبب بس بے قابوہو کر ندی میں گر گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس قسم کے اندوہناک سڑک حادثے اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔ جہاں ٹرافک کے قوانین پر شاذ ونادر ہی عمل کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں خستہ حال سڑکیں بھی اکثراوقات حادثات کی وجہ بنتی رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK