Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

فلسطینی غیر ملکی تسلط کبھی قبول نہیں کریں گے: حماس

Updated: March 10, 2025, 10:02 PM IST | Gaza

حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی اپنی سرزمین پر غیر ملکی تسلط کبھی قبول نہیں کریں گے اور غیرقانونی قبضہ ختم ہونے تک ہتھیار ڈالیں گے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر حکومت کرنے کا حق ہے اور جب تک اسرائیلی قبضہ جاری رہے گا وہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ ڈاسپورا میں حماس کے دفاتر کے سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ ان پر باہر سے کوئی سیاسی نظام مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ اتوار کو حماس نے قاہرہ، مصر میں منعقدہ ایک تقریب میں مشعل کی تقریر کا ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں فلسطینی قیدیوں کو اعزاز دیا گیا۔ یہ وہ قیدی ہیں جو اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا کئےگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’غزہ صرف اس کے لوگوں کا ہے؛ غزہ اور مغربی کنارے کے لوگ اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: وانواتو کے وزیر اعظم کا للت مودی کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم

مشعل نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی محاصرہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اپنی سرزمین سے مضبوطی سے جڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’فلسطین کے پاس فلسطین کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے جبکہ عرب اور اسلامی ممالک کیلئے  ہمارا احترام باقی ہے، کوئی بھی چیز ہمارے وطن کی جگہ نہیں لے سکتی۔‘‘ مشعل نے نشاندہی کی کہ فلسطین پر صرف اس کے عوام کی حکومت ہوگی اور کوئی غیر ملکی سیاسی نظام مسلط نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے فلسطین کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عرب دنیا سے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کو ایک بڑی سازش کا سامنا ہے، جس میں آبادی کو بھوکا مار کر جلاوطنی پر مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کا مستقبل، اس کی حکمرانی، اس کے ہتھیار اور اس کی مزاحمت کی طاقت خطرے میں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK