• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پنویل : جھرنےاور ڈیم پرجانے والوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ، رہنمائی کیلئے بورڈ آویزاں

Updated: July 08, 2024, 11:09 AM IST | Wasim Ahmed Patel | Panvel

بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ممبئی، نوی ممبئی اور آس پاس سے لوگ بڑی تعداد میں پنویل کے ڈیم اور جھرنے پر تفریح کیلئے آرہے ہیں۔

A board was displayed to inform people. Photo: INN
لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے آویزاں کیا گیابورڈ۔ تصویر : آئی این این

بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ممبئی، نوی ممبئی اور آس پاس سے لوگ بڑی تعداد میں پنویل کے ڈیم اور جھرنے پر تفریح کیلئے آرہے ہیں۔ چونکہ ایسے حادثات ہوچکے ہیں کہ گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے لوگ ڈوب گئے اسی لئے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا اور ان کی رہنمائی کیلئے بورڈ بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اتوار کو لوناولہ کے بھوشی ڈیم کے پیچھے جھرنے میں ایک ہی خاندان کے ۵؍ افراد بہہ گئے اور ان کی موت ہوگئی۔ 
  پنویل پولیس اسٹیشن کے انچارج انل پاٹل نے بتایا کہ ہم یہاں پر تفریح کیلئے آنے والوں کی حفاظت چاہتے ہیں۔ ہم انہیں یہاں آنے سے نہیں روکیں گے لیکن ان کی رہنمائی کیلئے یہاں پر بورڈ لگائے گئے ہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ یہاں پر کافی ڈیم اور جھرنے خطرناک ہیں۔ لوگوں کو پانی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس میں نہانے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دادر : اسلامیہ مسجد کے ری ڈیولپمنٹ کے فیصلے سے شدید ناراضگی

ہر سال کئی افراد کی موت ہو جاتی ہے۔ ہم نے اپیل کی ہے کہ بزرگ خواتین، چھوٹے بچے اور جنہیں تیرنا نہیں آتا ہے، وہ گہرے پانی میں نہ جائیں اور اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گاریشور ڈیم جہاں سے پنویل کے لوگوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے، وہاں پر گندگی نہ کریں۔ کوئی بھی چیز نہ پھینکیں۔ یہاں پر منشیات کا استعمال نہ کریں اور نہ ہی شراب پئیں۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم میں نے پولیس اہلکاروں کو دیا ہے۔ انل پاٹل نے بتایا کہ ’’ یہاں پر راستے کافی اوبڑ کھابڑ ہیں۔ اگر کوئی حادثہ ہوتا ہے تو فائر بریگیڈ اور پولیس کو پہنچنے میں کافی پریشانی ہوتی ہے۔ ایمبولنس کو جانے کیلئے ہمیشہ راستہ کھلا رکھیں۔ اپنی گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں۔ نشہ کر کے گاڑی نہ چلائیں۔ واضح رہے کہ یہاں اطراف میں ۹؍ ڈیم اور جھرنے ہیں۔ پنویل پولیس اسٹیشن کے انچارج انل پاٹل نے متنبہ کیا ہےکہ اگر کوئی ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ان جگہوں پرتفریح کیلئے جانے پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK