وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’پرکشا پے چرچا‘‘ کی سالانہ تقریب میں دپیکا پڈوکون، میری کوم اور سدھ گرو بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب ۱۰؍ فروری ۲۰۲۵ء کو منعقد کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: February 06, 2025, 9:58 PM IST | New Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’پرکشا پے چرچا‘‘ کی سالانہ تقریب میں دپیکا پڈوکون، میری کوم اور سدھ گرو بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب ۱۰؍ فروری ۲۰۲۵ء کو منعقد کی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’پرکشا پے چرچا‘‘ کی سالانہ تقریب میں دپیکا پڈوکون، میری کوم اور سدھ گرو بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب ۱۰؍ فروری ۲۰۲۵ء کو منعقد کی جائے گی۔ امسال ’’پرکشا پےچرچا‘‘اس سال منفرد طریقے سے منعقد کیا جائے گا جس میں دپیکا پڈوکون، ۶؍ مرتبہ ورلڈ چمپئن باکس میری کوم اور روحانی رہنما سدھ گرو بھی شرکت کریں گے۔ اس تقریب ، جسے ۱۰؍فروری ۲۰۲۵ءکو منعقد کیا جائے گا، میں ۸؍ ایپی سوڈ ہوں گے۔ اس تقریب میں یہ مشہور شخصیات طلبہ سے خطاب کریں گی تا کہ وہ امتحانات سے ’’گھبرانے‘‘ کے بجائے امتحانات کا سامنا کرنے والے بنیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ڈنکی‘‘ نے توقعات سے بھی کم کاروبار کیا تھا: راجکمار ہیرانی
دیگر شخصیات جیسے گولڈ میڈل یافتہ اونی لیکھرا ، ماہر غذائیت روجوتا دیویکر، سونالی سبھروال ، ہیلتھ انفلوائنسر فوڈ فارمر ،واکرنت میسی اور بھومی پیڈنیکر اور یوٹیوبر اور ٹیکنیکل گروجی اور رادھیکا گپتا بھی خطاب کریں گی۔ یاد رہے کہ ’’پرکشا پے چرچا‘‘ سالانہ تقریب ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی بورڈ امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہسے گفتگو کرتے ہیں۔تقریب میں نریندر مودی امتحانات سے متعلق طلبہ کے سوالوں کے جواب بھی دیتے ہیں۔ ’’پرکشا پے چرچہ ‘‘ کا پہلا ایڈیشن فروری ۲۰۱۸ء میں منعقد کیا گیا تھا۔