Updated: February 03, 2025, 4:06 PM IST
| Mumabi
راجکمار ہیرانی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’ہم نے ’’ڈنکی‘‘سے زیادہ توقع نہیں رکھی تھی لیکن اس فلم نے توقعات سے بھی کم کاروبار کیا۔شاہ رخ خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ’’ لوگ ایکشن فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں اور آپ ڈنکی سے زیادہ توقع مت رکھئے گا۔‘‘
شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی۔ تصویر:آئی این این
شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ اور ’’جوان‘‘ کی کامیابی کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم سے زیادہ توقعات رکھی جارہی تھیں لیکن یہ ایس آر کے کی دیگر فلموں کی طرح باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکامیاب ہوئی تھی۔ راجکمارہیرانی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں تاپسی پنو اور وکی کوشل نے بھی اداکاری کی ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر ٹھیک ٹھاک کاروبار کیا تھا لیکن اس نے ’’پٹھان‘‘ اور ’’جوان‘‘ جیسا کاروبار نہیں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: وحیدہ رحمان نے اپنی خوبصورتی سے سب کو اپنا دیوانہ بنالیا تھا
حال ہی میں راجکمار ہیرانی نے کومل نہتا کے ساتھ گفتگو کے درمیان ’’ڈنکی‘‘کے پرفارمنس کے تعلق سے بات چیت کی۔ راجکمار ہیرانی نے بتایا کہ ’’فلم بنانے سے قبل میں نے ہمیشہ ابھیجیت (جوشی) سے کہا کہ ہم کوئی منفرد چیز بنانے کی کوشش کریں گے جو پہلے کبھی نہ بنائی گئی ہو۔ ہم نے ’’ڈنکی‘‘ بنانے کا فیصلہ ہم نے یہ جاننے کے بعد کیا کہ ہندوستان میں، خاص طور پرلدھیانہ میں، لوگوں کے غیر قانونی طریقے سے باہر جانا کا چلن عام ہے۔ یہ افسوس ناک بھی ہے اور مزاحیہ بھی۔ یہ مزاحیہ اس لئے ہے کیونکہ باہر جانے والے افراد کو ایسے اساتذہ انگریزی بولنا سکھاتے ہیں جنہیں خود انگریزی اچھے طریقے سے نہیں آتی۔ بلاشبہ اس فلم کی اسکرپٹ لکھنا ہمارے لئے اہم ٹاسک تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ اس فلم میں کہانی بھی ہوگی اور طنز و مزاح بھی۔ اس وقت تک یہ کہنا مشکل تھا کہ لوگ اس کہانی کے بارے میں کیا کہیں گے۔ کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں لوگ یاد رکھتے ہیں جبکہ کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں لوگ پسند نہیں کرتے۔ اس وقت تک میرے لئے یہ کہنا مشکل تھا کہ فلم کو کامیاب بنانے کیلئے کیا بہترین ہوں گا اور کیا نہیں۔ ہم نے اپنی تمام فلموں کیلئے جدوجہد کی تھیں۔ اہم بات یہ ہے کہ کبھی کبھارآپ کامیاب ہوجاتے ہیں اور کبھی کبھار آپ کو کامیابی کم ملتی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ممبئی مل تا مال، کالی پیلی تا اولا اُبر اور شادیوں میں پلاؤ تا طویل مینو
ان سے جب یہ سوال کیا کہ انہیں کس فلم کے بارے میں لگتا تھا کہ وہ کم کاروبار کرے گی تو انہوں نے ڈنکی کا نام لیا۔ قبل ازیں انہوں نے نیوز ۱۸؍ شوشا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’شاہ رخ خان نے یہ توقع نہیں رکھی تھی کہ یہ فلم باکس آفس پر زیادہ کاروبار کرے گی۔ شاہ رخ خان نے دیکھ لیا تھا کہ یہ فلم باکس آفس پر کتنا کاروبار کر رہی ہے اور وہ مطمئن تھے کہ یہ کامیڈی ڈراما فلم لوگوں کے دل جیت لے گی۔ اس فلم نے ویسی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا جیسا ’’جوان‘‘ اور’’پٹھان‘‘ نے کیا تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک کے بعد ایک ایکشن فلمیں کرنے کے بعد شاہ رخ خان ’’ڈنکی‘‘ کرنے کیلئے تیار تھے۔ وہ اس طرح کا پروجیکٹ کرنے کیلئے خوش تھے۔ شاہ رخ خان ذہین ہیں اور وہ اس بات سے آگاہ تھے کہ لوگ ایکشن فلمیں دیکھنا پسند کریں گے۔ انہوں نے مجھ سے کہہ دیا تھا کہ ابتدائی طور پر اس فلم کے ذریعے باکس آفس پر زیادہ کاروبار کی توقع مت رکھئے گا۔ وہ یہ جانتے تھے کہ یہ فلم رفتہ رفتہ کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے مجھے یہ سمجھا دیا تھا اور ویسا ہی ہوا جیسا انہوں نے کہا تھا۔ ہم نے دیکھا کہ کتنے لوگ اس فلم کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔‘‘