• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منیلا، فلپائن: چائنا ٹاؤن کی قدیم عمارت کے ایک حصے میں آتشزدگی، ۱۱؍ افراد ہلاک

Updated: August 02, 2024, 4:28 PM IST | Manila

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ضلع چائنا ٹاؤن کی ایک قدیم عمارت کے ایک حصے میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۱۱؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ۱۴؍ فائر ٹرکوں کے ذریعے ۲؍ گھنٹے بعد آگ پرقابو پایا جاسکا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

فلپائن کے دارلاحکومت منیلا کے ضلع چائنا ٹاؤن کی ایک قدیم عمارت کے ایک حصے میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۱۱؍ افرادہلاک ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔چائنا ٹاؤن کے گنجان آبادی والے علاقے میں واقع عمارت میں آگ پر قابو پانے کیلئے ۱۴؍ فائر ٹرک تعینات کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: ہند نژاد ۱۹ سالہ لڑکی نےبعد ازموت جینے کی کوشش میں موت کا مقدمہ جیت لیا

۲؍ گھنٹے سے زائد وقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔ اس ضمن میں فائر انویسٹی گیٹر روڈریک اینڈریس نے کہا کہ آگ گراؤنڈ فلور کے ایٹری سے شروع ہوئی تھی اور مہلوکین میں ان کے عملے کے کچھ افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر مہلوکین کی لاشیں دوسرے اور تیسرے منزلے سے دریافت کی گئی ہیں اور اب تک کسی کے بھی گمشدہ ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

اس حوالے سے منیلا کی میئر ہنی لیکونا نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پرانی عمارتوں کے معائنہ کا حکم جاری کیا ہے تا کہ یہ یقین دہانی کی جا سکے کہ پرانی عمارتیں حفاظتی اصولوں اور معیارات پر پوری اترتی ہوں۔ قبل ازیں حفاظتی معیارات کی کمی کی وجہ سے فلپائن میں مہلک آتشزدگی کے کئی واقعات پیش آئے تھے۔ ان واقعات میں ۱۹۹۶ء میں نائٹ کلب میں آتشزدگی کاواقعہ بھی شامل ہے جس کے نتیجے میں ۱۶۲؍ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر طلبہ تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK