• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاسپورٹ بننے میں دشواری کے تعلق سے عازمین ریاستی حج کمیٹی سے رابطہ قائم کریں

Updated: September 13, 2024, 1:23 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

عازمین کے پاسپورٹ جلد‌بناکر دینے کیلئے مرکزی حج کمیٹی نے ریجنل پاسپورٹ دفاترکو مکتوب روانہ کیا ہے۔ وہ ہدایت نامہ ریاستی حج کمیٹیوں کوبھی بھیجا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

عازمین کے پاسپورٹ جلد‌بناکر دینے کیلئے مرکزی حج کمیٹی نے ریجنل پاسپورٹ دفاترکو مکتوب روانہ کیا ہے۔ وہ ہدایت نامہ ریاستی حج کمیٹیوں کوبھی بھیجا گیا ہے۔ اس کی بنیاد پر مہاراشٹرحج کمیٹی نے کہا ہے کہ عازمین پاسپورٹ بننے میں کسی قسم کی دشواری کی صورت میں فوری طور پر رابطہ قائم کریں ، فون یا بذریعۂ ای میل مطلع کریں۔ اس اعلان سے بہت سے عازمین کو راحت ملنے کی امید ہےکیونکہ بہت سے عازمین پاسپورٹ نہ ہونے سے درخواست دینے کیلئے پریشان تھے۔ واضح ہوکہ اس تعلق سے انقلاب نےچند دن قبل تفصیلات پیش کرتے ہوئے پاسپورٹ بننے میں عازمین کی دشواری اور اس کے سبب ان کے درخواست دینے میں پیش آرہی دقت کونمایاں کیا تھا۔ اس پر مرکزی حج کمیٹی کےایڈیشنل سی ای اولیاقت علی آفاقی نےکہا تھا کہ چند دن میں ہدایت جاری کردی جائے، چنانچہ اس پرعمل کرتے ہوئے سرکیولر جاری کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:لاہوری بار کے مالک کی سنجے رائوت کے خلاف شکایت

ریاستی حج کمیٹی کی سیکشن آفیسر خدیجہ نائیکواڑے نے نمائندۂ انقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ’’ پاسپورٹ کے تعلق سے عازمین کوہونےوالی کسی بھی قسم کی دشواری فوری طورپر دور کرانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ وہ ۲۳؍ ستمبر سے قبل حج ۲۰۲۵ء کیلئے درخواست دے سکیں۔ ‘‘ انہوں نےیہ بھی بتایاکہ’’ ۱۲؍ستمبر تک ۱۶۵۰۰؍ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان عازمین کے کوَر نمبرات جاری کئے جارہے ہیں۔ آخری تاریخ میں ابھی ۱۱؍دن باقی ہیں، اس لئے امید ہےکہ درخواستوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سےیہ کوشش کی جائے گی کہ تمام پروسیس وقت پر پورا ہو۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK