• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

صنعتی دنیا کو جدت اور تحقیق کو فروغ دینے کی کوششوں میں تعاون کرنا چاہئے: پیوش گوئل

Updated: November 22, 2024, 3:17 PM IST | Agency | New Delhi

مرکزی وزیر نے حال ہی میں تشکیل دی گئی نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن سےاستفادہ کرنے اور تجاویز دینے کیلئے صنعتکاروں کو راغب کیا۔

Union Minister of Commerce and Industry Piyush Goyal. Photo: INN
کامرس اورصنعت وتجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل۔ تصویر : آئی این این

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو صنعتی دنیا سے حال ہی میں تشکیل دی گئی نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) اور ملک میں اختراعات اور تحقیق پر مبنی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی کوششوں میں تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ کروڑ روپے کے اس فنڈ کا استعمال نوجوانوں میں نئے تجربات کرنے اور نئے آئیڈیاز تیار کرنے کی ذہنیت پیدا کرنے کیلئے کیا جانا چاہئے۔ پیوش گوئل راجدھانی میں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کی۹۷؍ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ 
  انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کے صنعت کار ہندوستان میں آر اینڈ ڈی ماحولیاتی نظام کی ترقی میں مدد کیلئے حکومت کے اقدام میں دلچسپی لیں گے۔ 
  انہوں نے کانفرنس میں موجود کامرس اور انڈسٹری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ اس فنڈ سے فنڈز کے حصول کے عمل کو نتیجہ خیز اور موزوں بنانے کیلئے تجاویز دیں۔ انہوں نے ملکی کھپت اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے نجی شعبے کے اداروں کو صنعت، تعلیمی اداروں، حکومتی شراکت داری میں شامل کرنے کی بھی وکالت کی۔ 

یہ بھی پڑھئے:غزہ جنگ: مہلوکین کی تعداد ۴۴؍ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے: وزارت صحت

پیوش گوئل نے صنعت کاروں سے درخواست کی کہ وہ اصلاحات میں زیادہ فعال کردار ادا کریں اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے اور کاروبارکیلئے نقصان دہ قوانین اور کاروبار سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزاؤں کو بدلنے کے اپنے ایجنڈے پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت کے کام کرنے کے انداز کو مزید بہتر بنانے کے لیے فکی جیسے صنعتی اداروں کو فیڈ بیک میکانزم (لوگوں کی رائے حکومت تک پہنچانے کیلئے) بننا ہوگا۔ 
 گوئل نے ملک بھر کے صنعتی پارکوں میں صفائی کو فروغ دینے کیلئے ایوارڈز میں’ایکسلنس ان سوچھ انڈسٹری پارک ‘کا زمرہ شامل کیلئے فکی کی تعریف کی اور کہا کہ صفائی کا اقتصادی ترقی، روزگار کی تخلیق سے گہرا تعلق ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK